Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ایران میں نشانہ بنانے کو کچھ باقی نہیں، جنگ جلد ختم ہو جائے گی: ٹرمپ

trumpusa


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک امریکی نیوز ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں اب نشانہ بنانے کے لیے زیادہ کچھ باقی نہیں رہا اور جاری جنگ جلد ختم ہو جائے گی۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف جاری کارروائیوں کے بعد صورتحال بدل چکی ہے اور جنگ کے خاتمے کا وقت قریب ہے۔
‎انہوں نے مزید کہا کہ جب وہ چاہیں گے ایران کے ساتھ جاری جنگ ختم ہو سکتی ہے، کیونکہ اس حوالے سے فیصلہ ان کے اختیار میں ہے۔
‎امریکی صدر کے اس بیان کے بعد خطے میں جاری کشیدگی اور جنگ کے مستقبل کے بارے میں نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔