Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پاکستان نے ٹینٹ پیگنگ ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا


مسقط: عمان میں کھیلے گئے ٹینٹ پیگنگ ورلڈ کپ کے کوالیفائرز میں پاکستانی ٹیم نے مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کرکے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان، امریکا، عمان، ایران، ازبکستان اور قطر کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ پاکستانی گھڑ سواروں نے مختلف مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

پاکستانی رائڈر تصور عباس لک نے تین گولڈ میڈلز جیت کر نمایاں کارکردگی دکھائی۔ انہیں ’’دی گولڈن لیجنڈ‘‘ کا خطاب بھی دیا گیا۔ تصور عباس لک نے رنگ اینڈ پیگ، لیمن سلیشنگ اور ریلے سنگل لائن مقابلوں میں گولڈ میڈلز اپنے نام کیے، جبکہ انہیں ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔ محمد صغیر زرگر نے تلوار کے انفرادی مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کیا، جبکہ مجموعی انفرادی مقابلوں میں سلور میڈل اپنے نام کیا۔

صاحبزادہ سلطان محمد علی نے پاکستانی گھڑ سواروں کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ قومی کھلاڑیوں نے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا ہے۔

رسائی کے اختیارات

Size: NORMAL