Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پاک روس مشترکہ فوجی مشق دروزبہ 9 اور پاک عمان مشق وشاق الجبل 2 کا آغاز


راولپنڈی: پاکستان اور روس کے درمیان مشترکہ فوجی مشق ’دروژبا IX‘ کے 9ویں ایڈیشن جبکہ پاکستان اور عمان کے درمیان مشترکہ مشق ’وشاق الجبل II‘ (ماؤنٹین لنکس II) کے دوسرے ایڈیشن کا آج آغاز ہوگیا۔ پاکستان اور روس کی مشترکہ مشق ’دروژبا IX‘ چیرٹ میں جبکہ پاکستان اور عمان کی مشترکہ مشق ’وشاق الجبل II‘ نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر (این سی ٹی سی) پبی میں شروع ہوئی۔

دو ہفتوں پر مشتمل ان مشترکہ مشقوں میں پاک فوج کے دستے، روسی فوج اور عمان کی رائل آرمی کے دستوں کے ساتھ شرکت کر رہے ہیں۔ مشقوں کا مقصد آپریشنل تجربات کا تبادلہ، انسداد دہشتگردی کی مشقوں اور طریقہ کار کو مزید بہتر بنانا اور باہمی تعاون کی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔

مشترکہ تربیت اور بہترین طریقہ کار کے تبادلے کے ذریعے شریک افواج اپنی جنگی مہارتوں اور حربی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنائیں گی، جبکہ مشقوں سے پاکستان، روس اور عمان کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے میں بھی مدد ملے گی۔

رسائی کے اختیارات

Size: NORMAL