پاکستانی اداکار احد رضا میر کا اگلے سال شوبز سے بریک لینے کا اعلان

مصنف:
پاکستانی اداکار احد رضا میر نے اگلے سال شوبز سے بریک لینے کا اعلان کر دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر لایئو سیشن کے دوران احد رضا میر نے بتایا کہ وہ اگلا سال کام سے چھٹی لینے کا ارادہ رکھتے ہیں، وہ مکمل طور پر منظر سے غائب ہو کر اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزاریں گے اور اس دوران انسٹاگرام بھی بند رکھیں گے۔
احد نے اپنے اس فیصلے کو مذاقاً ’سیمی ریٹائرمنٹ‘ بھی قرار دیا۔ واضح رہے کہ اداکار ان دنوں یمنیٰ زیدی کے ساتھ اپنے آنے والے ڈرامے ’کیفے فراق‘ کی شوٹنگ کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں





