Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

Petrol

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا اعلان کردیا، نئی قیمتوں کا اطلاق 19 سے 21 ستمبر تک ہوگا۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 88 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 424 روپے 4 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔ اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 65 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 389 روپے 14 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہے۔ عالمی منڈی میں قیمتوں میں ہونے والی تبدیلی اور دیگر اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا ہے۔ اوگرا نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، جس کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 19 سے 21 ستمبر تک ہوگا۔