Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی نظر بندی کے خلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر


لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی تین بہنوں کی نظر بندی کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردی ہیں۔

جسٹس عبہر گل خان آج صبح 9 بجے درخواستوں پر سماعت کریں گی۔ علیمہ خانم کے بیٹے شاہ ریز اور عظمیٰ خانم کی بیٹی سکینہ نے الگ الگ درخواستیں دائر کیں۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ڈی سی لاہور نے غیر قانونی طور پر نظر بندی کے احکامات جاری کیے۔ تینوں بہنیں کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں۔ تھری ایم پی او کے طریقہ کار کے مطابق احکامات جاری نہیں کیے گئے۔ درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ گرفتاری کے بعد علیمہ خانم کی نظر بندی کے احکامات جاری کیے گئے۔ ڈی سی کو درخواست دی گئی مگر اس پر عمل درآمد نہیں ہوا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ ڈی سی کے نظر بندی کے احکامات کو کالعدم قرار دیا جائے۔

رسائی کے اختیارات

Size: NORMAL