پی ٹی آئی لانگ مارچ کیلیے فنڈ ریزنگ،میرا تعلق نہیں،سلمان اکرم راجہ

27 ستمبر کے لانگ مارچ کے لیے تحریک انصاف کی فنڈ ریزنگ معمہ بن گئی
فنڈ ریزنگ مہم کس نے شروع کی، فیصلہ کس کا تھا، ذمہ داری کس کی ہے؟تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے فنڈ ریزنگ سے لاتعلقی ظاہر کردی،سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ پارٹی فنڈ ریزنگ یا بینک اکاؤنٹس چلانے سے میرا کوئی تعلق نہیں،سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع پر میرا نام استعمال کیا جا رہا ہے، میرا کوئی تعلق نہیں،
پارٹی کے سیکریٹری جنرل ہی چندہ مہم کی ذمہ داری سے لاتعلق تو فنڈ ریزنگ کس کی منظوری اور کس کی نگرانی میں ہو رہی ہے؟ اہم سوال اٹھ گیا،تحریک انصاف کی فنڈ ریزنگ پر ماضی میں بھی سوالات اٹھتے رہے، 27 ستمبر کے لانگ مارچ کے لیے چندہ مہم کے ساتھ ایک بار پھر وہی سوالات سامنے آگئے،ملک کو احتجاج کے ذریعے بند کرنے کے لیے اس فنڈ ریزنگ مہم کے پیچھے کون ہے؟ پیسہ کون بھیجتا ہے، کہاں سے آتا ہے اور کس مقصد کے لیے استعمال ہوگا؟ سوالات سامنے آگئے
مزید پڑھیں




