کوہاٹ دھماکا، روسی سفارتخانے کی مذمت، متاثرین سے اظہارِ یکجہتی

پاکستان میں روسی سفارتخانے نے کوہاٹ پولیس لائنز، خیبرپختونخوا میں ہونے والے خودکش دھماکے اور دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ روسی سفارتخانے کے ترجمان نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں روسی سفارتخانہ پولیس لائنز کوہاٹ میں ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ ترجمان کے مطابق اس ہولناک سانحے میں متعدد قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا، جس پر روسی سفارتخانہ جاں بحق افراد کے اہلخانہ اور دوستوں کے غم میں برابر کا شریک ہے۔ روسی سفارتخانے کے ترجمان نے کہا کہ دہشتگردی کی ہر شکل اور ہر نوعیت کے خلاف مشترکہ اور مربوط کوششیں کی جانی چاہییں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس گھناؤنی کارروائی کے ذمہ داروں کی نشاندہی کی جائے گی اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ ترجمان نے کوہاٹ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کے لیے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
مزید پڑھیں





