Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

بچوں کی شرح پیدائش میں کمی، سنگاپور نے سرکاری ملازمین کیلئے رشتہ ایپ متعارف کرا دی


سنگاپور نے سرکاری ملازمین کی شادیاں کرانےکا بیڑا اٹھاتے ہوئے رشتہ تلاش کرنےکی باضابطہ سروس کا آغاز کردیا۔


برطانوی میڈیا کے مطابق اس اقدام کی وجہ ملک میں بچوں کی پیدائش کی شرح میں ریکارڈ کمی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بچوں کی پیدائش کی شرح میں کمی کے ساتھ سنگاپور کو تیزی سے بڑھتی ہوئی عمر رسیدہ آبادی کا بھی سامنا ہے۔


سرکاری میچ میکنگ سروس کی ایپ پر سرکاری ملازمین اپنا شناختی کارڈ نمبر استعمال کرکے ایک سروے کا جواب دیتے ہیں، جو ان کی دلچسپیوں، عادات اور اقدار کے بارے میں ہوتا ہے، سروے میں شرکت کے لیے عمر کی حد 21 سے 35 سال رکھی گئی ہے۔


بعض سوشل میڈیا صارفین نے اس اقدام پر تنقید کرتے ہوئے اسے نجی شعبے سے وابستہ افراد کے ساتھ امتیازی سلوک قرار دیا ہے۔