سٹاک مارکیٹ میں بہتری، کاروبار کا مثبت اختتام

مصنف:
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کا مثبت رجحان برقرار رہا، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس میں 1021 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ہوا۔ کاروباری دن کے آغاز پر ہی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی اور ہنڈرڈ انڈیکس 1100 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ مثبت زون میں داخل ہوا۔ ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ میں مثبت رجحان برقرار رہا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری کا رجحان دیکھا گیا۔ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1021 پوائنٹس اضافے کے بعد ایک لاکھ 69 ہزار 43 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 68 ہزار 21 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
مزید پڑھیں





سلمان اکرم راجا چار گھنٹے بعد رہا
2 گھنٹے پہلے

ٹریفک مینجمنٹ میں ناکام پولیس سے چھٹکارا ناگزیر
2 گھنٹے پہلے