آبنائے ہرمز میں تجارتی بحری جہازوں کی آمدورفت میں نمایاں کمی

تہران: آبنائے ہرمز سے تجارتی بحری جہازوں کی آمدورفت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، گزشتہ روز صرف 3 تجارتی بحری جہاز آبنائے ہرمز سے گزرے، جو ایک روز قبل کے مقابلے میں بحری آمدورفت میں واضح کمی کو ظاہر کرتا ہے۔ رائٹرز کے مطابق منگل کے روز آبنائے ہرمز سے 12 تجارتی بحری جہاز گزرے تھے، جبکہ گزشتہ 10 دنوں کے دوران اس اہم بحری گزرگاہ سے روزانہ اوسطاً صرف 17 تجارتی بحری جہازوں کی آمدورفت ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کی آمدورفت سے متعلق یہ اعداد و شمار ابتدائی شپ ٹریکنگ ڈیٹا کی بنیاد پر مرتب کیے گئے ہیں، اس لیے ان میں تمام بحری جہازوں کی نقل و حرکت لازماً شامل نہیں ہو سکتی۔ رائٹرز کے مطابق ایسے بحری جہاز جو اپنے ٹرانسپونڈر بند رکھتے ہیں، شپ ٹریکنگ کے دستیاب اعداد و شمار میں شامل نہیں ہوتے۔ ایسے جہاز اپنی شناخت ظاہر ہونے سے بچنے کے لیے ٹریکنگ سسٹم سے اوجھل بھی رہ سکتے ہیں، جس کے باعث آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کی اصل تعداد دستیاب اعداد و شمار سے مختلف ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھیں





