جہاز کو اڑان بھرنے سے قبل آگ لگ گئی

مسافروں اور طیارے کے عملے کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے
0
42
emirates airline

ایمریٹس کے جہاز کو اڑان بھرنے سے قبل آگ لگ گئی، جس کے بعد طیارے کو اڑان بھرنے سے روک دیا گیا

فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ کو بجھایا، طیارے میں سوار مسافروں اور عملے کو بحفاظت طیارے سے نکال لیا گیا، واقعہ روس کے شہر سینیٹ پیٹرز برگ میں پیش آیا، پرواز اس شہر سے دبئی روانگی کے لئے تیار تھی، مسافر سوار ہو چکے تھے، کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد مسافروں کو طیارے سے اتار لیا گیا، فلائٹ ای کے 176 میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا

ایمریٹس حکام نے طیارے میں آگ لگنے کی تصدیق کی اور کہا کہ روانگی سے قبل پش بیک کے دوران دھواں نظر آیا تو اسکے بعد طیارے کو اڑان بھرنے سے روکا گیا، مسافروں کو نکالا گیا اور فائر بریگیڈ نے آ کر آگ بجھائی ،عملے نے طیارے کا معائنہ کیا، ایئر لائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تحقیقات اورمعائنہ مکمل ہونے کے بعد مسافروں کو دوبارہ طیارے میں سوار کیا گیا جس کے بعد پرواز نے پھر ٹیک آف کیا

انتظامیہ کے مطابق پرواز کچھ وقت کیلئے رکنے کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوئی جس پر ائیر لائن انتظامیہ نے مسافروں سے معذرت کی، مسافروں اور طیارے کے عملے کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا

وزیراعظم کا عزم ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ری سٹکچرنگ کرنی ہے،وفاقی وزیر ہوا بازی

شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

Leave a reply