اردو بھارتی ریاست آندھرا پردیش کی دوسری سرکاری زبان بن گئی
حیدرآباد: ریاست آندھرا پردیش میں اردو کو دوسری سرکاری زبان کی حیثیت دیتے ہوئے ریاستی کابینہ میں ترمیمی بل منظور کر لیا گیا-
باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق رواں ماہ 7 مارچ کو آندھرا پردیش کی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت وزیر اعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی گارو نے کی۔
کیس کی سماعت اردو میں کریں، ہمیں انگریزی سمجھ نہیں آ رہی،چیف جسٹس پاکستان
اجلاس میں آندھرا پردیش میں اردو کو دوسری سرکاری زبان کا موقف دینے کی قرارداد پیش کی گئی اور متفقہ طور پراسے منظور کرلیا گیا۔
واضح رہے کہ قبل ازیں صرف چند منتخب اضلاع ہی میں اردو کو دوسری سرکاری زبان کا موقف حاصل تھا۔ اب ریاستی سطح پر اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ مل گیا ہے۔
خیال رہے کہ ریاستی کابینہ کے اے پی آفیشل لینگویجز ایکٹ میں ترمیم کے بعد ہی اردو زبان کو یہ درجہ ملا ہے۔
کشمیریوں پر مظالم سے باز آجائیں:یورپی پارلیمنٹ کا نریندر مودی سے بڑا مطالبہ
دوسری جانب سپریم کورٹ آف پاکستان میں اردو کوملک کی سرکاری زبان کے طور پر رائج کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل کو چیف جسٹس پاکستان نے انگریزی بولنے پر ٹوک دیاچیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ کیس کی سماعت اردو میں کریں، ہمیں انگریزی سمجھ نہیں آ رہی۔
راجیوگاندھی کے قتل میں ملوث مجرم 32 سال بعد ضمانت پر رہا
چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ یہ اچھی بات نہیں کہ حکومت اردو زبان کے نفاذ میں تاخیر کر رہی ہے وکیل کوکب اقبال نے کہا کہ امیر کا بچہ سی ایس ایس کر لیتا ہے اور غریب بس کلرک ہی بنتا ہے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اس بات سے اتفاق نہیں کرتا، ہمارے بزرگ انگریزی کے بجائے عربی اور فارسی جانتے تھے۔
بھارتی وزیر اعلیٰ گوبرکے بریف کیس کے ساتھ اسمبلی پہنچ گئے
واضح رہے کہ ستمبر 2015 میں سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے اردو کو سرکاری زبان کے طور پرنافذ کرنے کا حکم دیا تھا اور تحریری فیصلہ بھی اردو میں جاری کیا تھا سائلین بھی متعدد بار یہ شکایت کرچکے ہیں کہ کیس کی کارروائی انگریزی میں ہونے کی وجہ سے انہیں سمجھ ہی نہیں آتی، جو بعد میں انہیں وکیل سے پوچھنی پڑتی ہے۔