پبلک فیگر ہیوں کسی کی ذاتی جائیداد نہیں عرفی جاوید کا ایموشنل انسٹاگرام نوٹ

میں ایک آسان ٹارگٹ ہوں کیونکہ میرے آگے پیچھے کوئی نہیں ہے
Urfi_Javed

بولڈ ڈریسنگ سے اپنی الگ پہچان بنانے والی عرفی جاوید جہاں بھی جاتی ہیں ان کے ساتھ کوئی نہ کوئی ایسا واقعہ ضرور پیش آتا ہے جس سے ان کو سننے کو ملتا ہے کہ کیسے کپڑے پہنتی ہو، حال ہی میں وہ ائیر پورٹ پر تھیں تو کسی شخص نے اسکو ڈانٹا اور کہا کہ کیسے کپڑے پہنتی ہو. اس واقعہ کے بعد عرفی جاوید نے ایک ایموشنل انسٹاگرام پوسٹ کی اور لکھا کہ میں‌ایک پبلک فیگر ہوں کسی کی ذاتی جائیداد نہیں۔ میں ایک آسان ٹارگٹ ہوں کیونکہ میرے آگے پیچھے کوئی نہیں ہے، نہ بالی وڈ میں کوئی تعلقات ہیں اور نہ فلم انڈسٹری میں کوئی گاڈ فادر ہے، یہ حقیقت ہے۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ”ائیر پورٹ پر کچھ لوگ مجھ پر بےہودہ جملے کس رہے تھے”۔میں انکی بدتمیزی پر میں خاموش رہی، نہیں چاہتی تھی کہ فلائٹ کا ڈیکورم متاثر ہو، لیکن میں اس وقت غصے میں آگئی جب بدتمیزی کرنے والے اس گروپ میں سے ایک نے مجھ سے سیلفی بنوانے کےلئے کہا جس پر میں نے ان سے کہا کہ تمہاری جرات کیسے ہوئی کہ تم میرا نام لیکر بدتمیزی کرو۔انہوں نے لکھا کہ مجھے ایسے واقعات سے فرق نہیں پڑتا لیکن ہماری سوسائٹی میں کیسے کیسے لوگ رہتے ہیں یہ ضرور واضح ہوتا ہے.

خوشامدیوں کو زندگی سے نکال باہر کریں مشی خان کا پیغام

ماضی کی اداکارہ ممتاز کی کینڈا سے وطن واپسی

عدنان صدیقی کا بھارتیوں سے گلہ

Comments are closed.