اروشی کا فون مل گیا لیکن واپس کرنے والے نے ایک شرط رکھ دی

اروشی نے 15 اکتوبر کو ایک ایک سوشل میڈیا پوسٹ لگائی تھی
0
78

بالی وڈ اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا کا ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کے دوران گُم ہونے والا سونے کا آئی فون مداح کو مل گیا لیکن مداح کی جانب سے اسے واپس کرنے کے لیے شرط رکھی گئی ہے۔اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر اس شخص کی جانب سے بھیجی جانے والی ایک ای میل کا سکرین شارٹ لگاتے ہوئے اس پر تھمبز اپ کا ایموجی بنایا ہے .لیکن انہوں نے اس کے علاوہ کچھ نہیں لکھا، لیکن انہوں نے جو ایموجی بنایا ہے اس سے تو لگ رہا ہے کہ وہ کینسر میں‌مبتلا شخص کی مدد کرنے کو تیار ہیں.

اروشی نے 15 اکتوبر کو ایک ایک سوشل میڈیا پوسٹ لگائی تھی جس میں‌انہوں نے لکھا تھا کہ نریندر مودی اسٹیڈیم احمد آباد میں میرا 24 قیراط گولڈ والا آئی فون کھو گیا ہے کسی کو ملے تو پلیز مجھ سے رابطہ ضرور کرے. اب جبکہ کسی شخص نے اداکارہ کو ای میل کرکے کہا ہے کہ مجھے آپ کا فون مل گیا ہے آپ کو مل جائیگا لیکن میرے بھائی کا علاج کروائیں دیکھنا یہ ہے کہ اس دعوے میں کتنی سچائی ہے کہ فون واقعی کسی کو مل گیا ہے اور آیا کہ اداکارہ ان کی مدد کرنے کو عملی طور پر تیار ہوتی بھی ہیں یا نہیں.

آئی پی پی اے ایوارڈز کے لئے سٹارز کو منع کر دینا چاہیے تھا مشی 

پہلے ڈرامے کے سیٹ پر ماں بہن کی گالیاں سننے کو ملیں فہد مصطفی

جندو کے دوران اپینڈنکس کا آپریشن ہوا تین دن بعد کام پر آ گئی 

Leave a reply