عروہ حسین جنہوں نے ٹی وی کے ساتھ ساتھ فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، انہوں نے سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو کی کھل کر کی ہے تعریف اور انہیںقرار دے دیا ہے فرشتہ صفت خاتون.. اداکارہ عروہ حسین نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر سینئر اداکارہ عتقیہ اوڈھو کے ساتھ اپنی ایک تصویر شئیر کی اور ایک جذباتی سا کیپشن لکھا انہوں نے لکھا کہ آپ نے مشکل وقت میں جس طرحسے میرا ساتھ دیا ہے میری رہنمائی کی ہے اسکےلئے میں کس طرح سے شکریہ ادا کروں میرے پاس الفاظ ہی نہیں ہیں. عروہ حسین نے عتیقہ اوڈھو کی اتنی تعریف کی کہ انہیں فرشتہ صفت خاتون کہہ دیا اور کہا کہ
آپ میرے لئے خدا کا بھیجا ہوا فرشتہ ہو، آپ نے مجھے جو راحت دی ہے میں اس کےلئے آپ کو سراہتی ہوں.میں آپکی دانائی اور نرم دلی کی معترف ہو گئی ہوں ،آپ نے جو مجھ پہ محبتیں نچھاور کی ہیں اس کے لئے میں آپ کی شکور گزار رہوں گی.عروہ حسین نے بھی لکھا کہ اس دنیا کو آپ جیسی سپر خواتین کی ضرورت ہے. عروہ حسین کے اس کیپشن کے بعد عتقیہ اوڈھو کے مداحوں نے بھی ان کی تعریف کی.
یاد رہے کہ عروہ حسیبن اور فرحان سعید کی علیحدگی کی خبریں ایک عرصے سےگردش کررہی ہیں دونوں کی طرف سے تصدیق یا تردید تو نہیں ہوئی لیکن یقینا یہ جوڑا اپنی ذاتی زندگی سے نا خوش ہی ہے.








