ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکا ڈاکو کا کردار ادا کر رہا ہے،امریکہ سے مذاکرات اس صورت میں ہو سکتے ہیں کہ وہ اپنے وعدے پر قائم رہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کیا، ایرانی صدر نے جنرل اسمبلی اجلاس میں امریکہ پر کڑی تنقید کی، حسن روحانی کا کہنا تھا کہ خلیج ایران میں غیرملکی مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی ،امریکی صدرنیا ایٹمی معاہدہ چاہتے ہیں توانہیں زیادہ رقم خرچ کرنا ہوگی، دباؤمیں کسی قیمت پربھی ڈونلڈ ٹرمپ سےملاقات نہیں ہوسکتی،
ایرانی صدر کا مزید کہنا تھا کہ خطہ تباہی کےدھانے پر ہے ہم غیروں کی مداخلت برداشت نہیں کرینگے, ہماری سالمیت کیخلاف کسی بھی قسم کےاقدام کا بھرپورجواب دیاجائے گا اقتصادی محاصرے کے سائےمیں مذاکرات کی دعوت کاجواب NO ہے.سعودی عرب کا امن یمن جنگ کے خاتمے میں چھپا ہے.
دنیا ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایران امریکی دباؤ کے باوجود معاشی ترقی کیلئے سرگرم رہے گا۔ ہم واشنگٹن کیساتھ مذاکرات کی بحالی صرف کیلئے تیار ہیں تاہم ایک ہی صورت میں یہ مذاکرات ہوں گے کہ ٹرمپ سرکار اپنے وعدوں پر قائم رہے۔ کیونکہ یہ لوگ پہلے معاہدے توڑتے ہیں پھر مذاکرات کی بات کرتے ہیں، جوہری معاہدے سے امریکی انحراف کے بعد ایک سال انتظار کیا۔
ٹرمپ کے عشائیہ میں مودی کی رسوائی،عمران خان روسی صدر کے ساتھ بات چیت کرتے رہے
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل نہیں کر رہا، مشرق وسطی جل رہا ہے۔ ہمسائیہ ممالک کیساتھ پر امن تعلقات چاہتے ہیں تاہم سب کو آگاہ کرنا چاہتا ہوں کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔
حسن روحانی کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے کبھی غیر ملکی جارحیت کے سامنے سر نہیں جھکایا۔ خطے کے ممالک کے ہمسائے ہیں نہ کہ امریکا کے۔ خلیج فارس میں امن برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ امن صرف علاقائی مملک ہی قائم کر سکتے ہیں۔
انہوں نے امریکا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ سرکار عراق، افغانستان، شام میں ناکام ہو چکی ہے جبکہ امریکا مشرق وسطی میں داعش کو شکست دینے میں ناکام رہا۔
افغان طالبان مجھ سے ملنا چاہتے تھے لیکن کسی ملک کو اعتراض تھا، وزیراعظم
کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب
سعودی ولی عہد اور امریکی صدر نے ایران سے ڈٰیل کرنے کا کہا، وزیراعظم
کشمیر پر بات کرنے پر شکر گزار، ترک صدرپاکستان کب آئیں گے؟ وزیراعظم نے بتا دیا
مذاکرات کے حوالے سے ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ مذاکرات کیلئے تیار ہیں لیکن پابندیوں کے دباؤ کے بغیر، پابندیوں میں رہتے ہوئے کوئی مذاکرات نہیں کیے جائیں گے۔ جیسے ہی پابندیاں ختم ہونگی تو مذاکرات کے راستے کھل جائیں گے۔ اب بھی یورپی ممالک کے ساتھ جوہری معاہدے پر پیش رفت کیلئے تیار ہیں۔
حسن روحانی کا کہنا تھا کہ امریکا نے خود جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ ہوپ معاہدہ باہمی احترام پر مبنی ہے۔ خطے کے ممالک کو حرمض پیس اینڈیور معاہدے کی پیش کش کرتے ہیں۔