امریکی خطرناک قاتل نے کتنی خواتین کو قتل کیا؟

0
10

امریکہ کے سب سے خطرناک قاتل سیمول لٹل نے خواتین کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔ سیمول لٹل نے یہ قتل سال 1970 سے 2005 تک 35سال کے عرصے میں کیے۔

بغاوت کی کیفیت ، امریکی ایک دوسرے کو قتل کرنے لگے ، تازہ حملے میں 4 امریکی امریکیوں‌کے ہاتھوں‌ہلاک

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سیمول لٹل نے 35سالوں میں 93خواتین کو قتل کیا ہے اور قتل کے بعد ان خواتین کے خاکے بھی بنائے ہیں۔

ایف بی آئی تفتیشی اہلکاروں کے مطابق سیمول لٹل کے بنائے گئے خاکوں کی مدد سے مقتول خواتین کی شناخت کی جائے گی، تاہم ان میں سے کچھ کی شناخت ہوبھی گئی ہے۔ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ ابھی تک 50 خواتین کے قتل کرنے کی تصدیق ہوئی ہے، لیکن تفتیش کاروں کے مطابق قاتل کے تمام اعترافات درست ہیں۔

امریکہ بغاوت پھوٹ پڑی ؛ فائرنگ سے26 ہلاک و زخمی

ایف بی آئی نے ایک ویب سائٹ بناکر وہ تمام خاکے جاری کر دیے ہیں جو سیریل کلر نے خود بنائے ہیں۔ یہ خاکے ان خواتین کے ہیں جنہیں اس نے قتل کیا تھا۔

امریکیوں نے مسلم خاتون کو کیوں قتل کیا ؟ غم ناک خبرآگئی

قبل ازیں زیادہ تر ہلاکتوں کے بارے میں مشہور تھا کہ وہ حادثاتی طور پر ہوئیںیا ان کی وجہ معلوم نہ ہوسکی جبکہ کچھ لاشیں کبھی ملی ہی نہیں ہیں۔ 2014 میں سیمول لٹل کو تین خواتین کے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا ہوگئی تھی۔

یاد رہے کہ سیمول لٹل ماضی میں باکسر تھے اور ’سیمول مکڈوول‘ کے نام سے بھی مشہور رہے ۔ سیمول کو پہلی بار 2012 میں گرفتار کیا گیا۔ قاتل کو پہلی مرتبہ منشیات کے الزام میں گرفتار ہوئے اور کیلیفورنیا بھیج دیئے گئے۔

Leave a reply