نیویارک: امریکی معاشرے کی وہ کمزوری جس نے اسے عالمی طاقت ہونے کے باوجود تباہ کرکے رکھ دیا ہے وہ جنسی بے راہ روی ، اطلاعات کے مطابق امریکی پاپ گلوکارہ مائلی سائرس نے ہالی وڈ اداکار لیام ہیمس ورتھ سے علیحدگی کے لیے درخواست دائر کردی، دونوں اداکار کچھ دن سے ایک دوسرے سے علیحدہ زندگی گزر رہے ہیں۔
امریکی میڈیا کی طرف سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق دونوں نامور شخصیات نے مائلی سائرس کے متنازع جنسی رجحانات کی وجہ سے علیحدگی اختیار کی تھی، تاہم دونوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ باہمی رضامندی سے الگ ہو رہے ہیں۔دونوں نے ایک دوسرے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کیریئر میں آگے بڑھنے کے خیالات کے باعث ایک دوسرے سے الگ ہو رہے ہیں، تاہم ان کا رابطہ ہمیشہ ہی رہے گا۔لیکن ایسی رپورٹس سامنے آئیں کہ دونوں نے مائلی سائرس کے ’ہم جنس پرست‘ رجحانات کی وجہ سے علیحدگی اختیار کی۔