ہیکرزکے دنیا بھرمیں حملےتیز:امریکی پولیس نیٹ ورک پربھی حملہ،بھاری معاوضے کا مطالبہ

0
32

واشنگٹن :ہیکرزکے دنیا بھرمیں حملےتیز:امریکی پولیس نیٹ ورک پربھی حملہ،بھاری معاوضے کا مطالبہ ،اطلاعات کے مطابق واشنگٹن ڈی سی کے میٹروپولیٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ اس کے کمپیوٹر نیٹ ورک کو خاص مقصد کیلئے سائبر حملے کا ہدف بنایا گیا ہے۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق مبینہ طور پر بابوک نامی تاوان لینے والا ایک گروہ پولیس والوں کو دھمکی دے رہا ہے کہ اگر انہوں نے مطلوبہ رقم تین دن کے اندر اندر نہ ادا کی تو پولیس کے خفیہ ادارے کے بارے میں حساس ڈیٹا عوامی سطح پر جاری کردیا جائے گا۔

واشنگٹن ڈی سی کے محکمہ پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ ہمارے سرور پر غیر متعلقہ رسائی سے آگاہ ہیں اور اسے ختم کرنے کیلئے تمام طریقوں کو اپنایا جارہا ہے

Leave a reply