امریکی صدرجوبائیڈن اپنے پہلے سرکارے دورے پربرطانیہ پہنچ گئے
لندن:ٍامریکی صدرجوبائیڈن اپنے پہلے سرکارے دورے پربرطانیہ پہنچ گئے،اطلاعات کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن اپنی اہلیہ کے ہمراہ پہلے سرکارے دورے پربرطانیہ پہنچ گئے ہیں جہاں ان کا خصوصی استقبال کیا گیا ہے
ذرائع کے مطابق جوبائیڈن اس دورے کے دوران اہم معاہدے کرناچاہتے ہیں اورامریکہ ٹونی بلئیر والے دورکی یادوں کودوبارہ دہرانا چاہتا ہے
یہ بھی معلوم ہو اہےکہ اس دورے کے دوران دفاعی ، معاشی اورفوجی معاہدے ہوں گے اورامریکہ چاہے گا کہ برطانیہ اس معاملے پرامریکہ کا بھرپورساتھ دے
یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ امریکی صدرکووڈ کے اثرات سے نمٹنے کے حوالے سے اپنی ترجیحیات بھی برطانوی حکومت سے شیرکریں گے
یہ وجہ ہےکہ امریکہ نے برطانیہ سے بڑی مقدار میں کورونا ویکسین خریدنے کا فیصلہ کیاہے تاکہ کسی نہ کسی بہانے دونوںملکوںکے درمیاں تعلقات میں سرمہری نہ آئے