مزید دیکھیں

مقبول

طوفان الفریڈ نے آسٹریلیا میں تباہی مچا دی، موسلادھار بارشیں

آسٹریلیا کی ریاستوں کوئنزلینڈ اور نیو ساؤتھ ویلز...

حضرو:12 سالہ بچی فروخت،70 سالہ بابے سے زبردستی شادی، سوتیلے باپ سمیت 9 گرفتار

اٹک(باغی ٹی وی)حضرو میں سوتیلے باپ نے12سالہ بچی فروخت...

بحریہ ٹاؤن کراچی کی تمام کمرشل پراپرٹی منجمد

قومی احتساب بیورو(نیب)سندھ کی بحریہ ٹاؤن کراچی کیخلاف جاری...

ٹرین ڈرائیور زندہ الحمدللہ،باغی ٹی وی نے فیملی ذرائع سے کنفرم ذرائع سے خبر شائع کی

قصور جعفرآباد ایکسپریس ٹرین حادثے میں ٹرین ڈرائیور رانا محمد...

امریکی صدر سے ملاقات میں وزیراعظم نے کن ایشو پر بات کی؟

امریکی صدر سے ملاقات میں وزیراعظم نے کن ایشو پر بات کی؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ سے ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے اہم ایشوز اٹھائے، پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کا ایشو بھی اٹھایا وزیراعظم نے صدرٹرمپ کو ایف اے ٹی ایف پر سپورٹ کا کہا، وزیراعظم نے پاکستان کی جانب سے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے صدرٹرمپ کو ٹریول ایڈوائزی میں بہتری کا بھی کہا، وزیراعظم کی صدر ٹرمپ سے تجارت کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی، ملاقات میں فیصلہ ہوا کہ امریکا کا تجارتی وفد پاکستان آئے گا، وزیراعظم نے کشمیر کی صورتحال سے صدرٹرمپ کو آگاہ کیا۔

شاہ محمودقریشی کا مزید کہنا تھا کہ صدرٹرمپ نے کشمیر کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا، صدر ٹرمپ نے کشمیر کے مسئلے پر بات کرنے کا یقین دلایا ہے، ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر کے حل کی خواہش کا اظہار بھی کیا، انہوں نے عمران خان پر بھی اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے صدرٹرمپ کو ایران کے معاملے پر تشویش سے آگاہ کیا۔ ٹرمپ سے افغانستان، افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا، صدر ٹرمپ سے بہت اچھے ماحول میں ملاقات ہوئی۔

وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ڈیوس میں ملاقات ہوئی ہے، ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کا قومی لباس شلوار قمیض پہن رکھا تھا، وزیراعظم عمران خان نے کالے رنگ کی شلور قمیض اور نیلے رنگ ویسٹ کورٹ پہن رکھی تھی. وزیراعظم نے مشہور پشاوری چپل پہنی ہوئی تھی.

امریکی صدر سے ملاقات کے موقع پر وزیراعظم کے قومی لباس کو سوشل میڈیا صارفین نے سراہا ہے.

ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

ایسا پہلی بار نہیں ہوا بلکہ وزیراعظم عمران خان پاکستان و بیرون ملک جہاں بھی جاتے ہیں قومی لباس ہی زیب تن کرتے ہیں ، وزیراعظم عمران خان گزشتہ برس ماہ جولائی میں امریکی صدر سے ملنے وائیٹ ہاؤس بھی پاکستان کے قومی لباس میں گئے تھے، وزیراعظم نے شلوار قمیض پہن رکھی تھی،انہوں نے نیلی شلوار قمیض کے اوپر ویسٹ کوٹ بھی پہنا ہوا ہے، وزیراعظم عمران خان صوبہ خیبر پختونخواہ کے مشہور پشاوری چپل پہن کر وائیٹ ہاوس گئے ہیں.

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اچانک پاکستان کے ہمسایہ ملک میں ، دیکھ کر سب حیران

امریکی صدر ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کوایران سے بات چیت کا مینڈیٹ دیدیا

کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر سے ملاقات خوشگوار ماحول میں ہو رہی ہے، وزیراعظم عمران خان امریکی صدر ٹرمپ سے بے تکلفانہ گفتگو کرتے رہے اور گفتگو کرتے ہوئے مسکراتے رہے

وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ڈیڑھ سال کے دوران یہ تیسری ملاقات ہے، انہوں نے ہمیشہ امریکی صدر کے سامنے پاک بھارت تنازعات میں سرفہرست کشمیر ایشو کو اجاگر کیا۔ دو ملاقاتیں امریکہ میں ہوئی تھیں،

ڈونلڈ ٹرمپ پہلے بھی کشمیر کے معاملے پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کرچکے ہیں جس پر بھارت سیخ پا ہو گیا تھا.

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan