اسلام آباد :وزیراعظم کے انٹرویو نے امریکی سفارتی حلقوں میں ہلچل مچا دی:امریکہ سپرپاوریا پاکستان:دنیا جان گئی ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے انٹرویو نے امریکی سفارتی حلقوں میں ہلچل مچا دی اور اب امریکہ سمیت دیگردنیا یہ ماننے پرمجبورہوگئی ہے کہ سپرپاورامریکہ نہیں بلکہ پاکستان ہے ،

وزیراعظم عمران خان کے دلیرانہ موقف نے جو زلزلہ امریکی ایوانوں میں بپا کررکھا ہے اس حوالے سے خصوصی رپورٹس امریکہ سے آرہی ہیں ، خودامریکی حکام اورامریکی میڈیا بھی یہ تسلیم کرچکا کہ دنیا کی سپرپاورپاکستان کے وزیراعظم کے سامنے ڈھیرہوگئی ہے

انہیں انکشافات کو اگے بڑھاتے ہوئے صحافی منظور سلہری اس حوالے سے اپنی رپورٹ میں لکھتے ہیں کہ وزیراعظم کے انٹرویو نے یہاں کے سفارتی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے،

ماہرین کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جانب سے امریکی میڈیا کو انٹرویوز کی ٹائمنگ بہت اہم ہے۔آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل فیض حمید اور قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف کی امریکی حکام سے باضابطہ ملاقاتوں سے پہلے وزیراعظم کا انٹرویو بہت اہم تصور کیا جا رہا ہے۔

واشنگٹن میں دونوں ممالک کے اہم عہدیداران کی ہونے والی ملاقاتوں میں اس انٹرویو کی بازگشت ضرور سنائی دے گی،پاکستانی سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان مختلف ذرائع استعمال کرکے امریکا کو باور کروا رہا ہے کہ پاکستان نئی سمت اختیار کر کے اپنی نئی فارن پالیسی پر گامزن ہے۔

امریکی حکام وزیراعظم کے حالیہ انٹرویوز کا بغو جائزہ لے رہی ہے۔کئی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیاسی اور ملٹری قیادت کے ایک پیجپر ہونے سے دنیا میں پاکستان کا وقار بہت بلند ہوا۔

آپ دیکھیں کہ صدر جوبائیڈن وزیراعظم کو واشنگٹن آنے کی باضبطہ دعوت دیں گے کیونکہ پاکستان کو پتہ ہے اس خطے میں پائیدار امن کے لیے اس کی اہمیت کتنی اہم ہے جس کو امریکا سمیت دنیا کی کوئی طاقت جھٹلا نہیں سکتی۔

امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے وزیراعظم کے جرات مندانہ موقف کی حمایت کرتے ہوئے اسے پاکستان کی بڑی فتح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسے سے پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا ہے۔

Shares: