واشنگٹن :پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے اقدامات کی تعریف امریکی حکام بھی کرنے پر مجبورہوگئے ، اطلاعات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے کرتارپورراہداری کے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ نومبرمیں راہداری کے باضابطہ کھلنے کے منتظر ہیں،

مکینک خودہی اپنی موت کا حکم دے بیٹھا ، دردناک واقعہ غم ناک سانحہ

امریکی محکمہ خارجہ کے ساؤتھ اورسینڑل ایشیا بیورو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرتارپورراہداری کے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کرتارپورراہداری کھلنے سے سکھ یاتری گردوارہ کرتارپورصاحب کا دورہ کرسکیں گے، نومبر میں راہداری کے باضابطہ کھلنے کے منتظرہیں، پڑوسیوں کے درمیان عوامی رابطوں کا بننا اچھی خبر ہے

دھرنے سے پھرتبدیلی آئے گی ،عمران خان نئے روپ میں آسکتے ہیں 

یاد رہے گذشتہ روز پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتارپور رہداری کے معاہدہ پر دستخط ہوئے تھے ، ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا تھا کہ آج بڑی خوشی کا دن ہے ، وزیراعظم کے وعدے کے مطابق آج معاہدہ پر دستخط کردئیے۔ معاہدہ دین اسلام کی دیگر مذاہب سے احترام کی تعلیمات پر مبنی خارجہ پالیسی کامظہر ہے، وزیراعظم عمران خان کرتارپور راہداری کا باضابطہ افتتاح نو نومبر کو کریں گے۔

حکومت سے نوازشریف کی ڈیل?علاج کے بہانے ملک سے باہرتونہیں جارہے!

Shares: