گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں آمد۔ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل فاطمہ بلاک کا افتتاح کیا. ورنر پنجاب نے افتتاح کے بعد گرلز ہاسٹل میں پودا بھی لگایا.
وائس چانسلر خالد مسعود گوندل نے کورونا وبا کے دوران یونیورسٹی اور ہسپتالوں کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ گورنر پنجاب نے کنگ ایڈورڈ کے شعبہ ٹیلی میڈیسن کا دورہ کیا۔ پروفیسر بلقیس شبیر کی گورنر پنجاب کو شعبہ ٹیلی میڈیسن بارے بریفنگ۔
اس موقع پر گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی ایک قدیمی اور معیاری درس گاہ ہے. کورونا وبا کے دوران کنگ ایڈورڈ میڈیکل کے ٹیلی میڈیسن سنٹر کا کردار قابل ستائش ہے. کنگ ایڈورڈ کے شعبہ ٹیلی میڈیسن کی آگاہی سے عوام کو فائدہ ہو گا۔ بطور چانسلر تمام یونیورسٹیوں سے متعلق مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروں گا ۔
گورنر پنجاب نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ تعلیم کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل کی تربیت پر خصوصی توجہ دیں۔ ایک میڈیکل پروفیشنل کا ڈاکٹر کے ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہترین انسان بھی ہونا چاہیے۔ تمام تر معاشی مشکلات کے باوجود تعلیم اور صحت کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ چانسلر ہونے کے ناطے آپ کے تمام تر اقدامات کو سراہتا ہوں۔ ٹیم سپرٹ کے ساتھ کام کرنے سے اچھے نتائج حاصل ہوتے ہیں. پروفیسر خالد مسعود گوندل نے ٹیم ورک کی ایک اچھی مثال قائم کی ہے۔
صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق ،وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی خالد مسعود گوندل ،پرو وائس چانسلر پروفیسر اعجاز حسین، ڈینز، ممبران اکیڈیمک کونسل اور ایم ایسز بھی اس موقع پر موجود تھے۔
قبل ازیں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے مزار پر حاضری دی. گورنر پنجاب نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی ،سیکرٹری اوقاف نبیل جاوید, مسلم لیگ ن کے ایم این اے پیر عمران شاہ اور پیر ناظم حسین شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے،گورنر پنجاب نے اس موقع پر ملک اور قوم کی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی.
بلیغ الرحمان نے کہا کہ حضرت داتا گنج بخش نے امن، برداشت اور رواداری کا درس دیا.
معاشرے میں امن، رواداری اور برداشت پیدا کرنے لے لیے حضرت داتا گنج بخش کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے.