آج کل فلسطین اور اسرائیل کا تنازعہ سر اٹھائے ہوئے ہے ،فلسطینیوں پر اسرائیل کی طرف سے ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔ لوگوں کو مارا جا رہا ہے. لیکن اسرائیل کی زیادتیوں پر دنیا اسکا ساتھ دے رہی ہے اور مظلوم فلسطینیوں کے لئے انہی کی زمین تنگ کی جا رہی ہے. اس تنازع پر عالمی میڈیا تو اسرائیل کے حق میں رپورٹنگ کررہا ہے لیکن کچھ صحافیوںکی طرف سے بھی جانبدارانہ رپورٹنگ دیکھنے کو مل رہی ہے. اشنا شاہ ایسا کرنے پر ایک صحافی پر برس پڑی ہیں ۔
اداکار نے ٹوئٹر پر خود کو صحافی بتانے والے ایک شخص کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا اس ٹویٹ میں یہ لکھا ہوا تھا کہ ”حماس کے جنگجو اسرائیل میں یہودی خواتین کے ریپ کرنے سمیت انہیں قتل کر رہے ہیں، وہ بچوں کو بھی مار رہے ہیں جب کہ وہ بچوں کے سامنے ان کے یہودی والدین کو بھی ذبح کر رہے ہیں۔ ”اس صحافی سے جب حماس کے مظالم کے شواہد مانگے گئے تو انہیں غصہ آگیا۔اداکار نے لکھا کہ صحافی کی جانب سے شواہد پیش نہ کیے جانے سے معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے جھوٹے دعوے کیے اور غلط معلومات کو پھیلایا۔اشنا شاہ نے اپنی ایک اور انسٹاگرام اسٹوری میں تمام یہودی افراد اور اداکاروں کو مخاطب ہوتے ہوئے ان سے گزارش کی کہ وہ حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش نہ کریں، وہ جہالت اور تعصب کو چھوڑ دیں اور اس سوچ کو بھی ختم کریں کہ یہودیوں کی زندگی عرب افراد سے زیادہ اہم ہے۔