عثمان انور نئے آئی جی پنجاب تعینات

0
55
usman anwar

لاہور: حکومت نے ڈاکٹر عثمان انور کو نیا آئی جی پنجاب تعینات کردیا۔

باغی ٹی وی: محسن نقوی کے نگران وزیراعلیٰ بنتے ہیں اہم تعیناتیاں اور تبادلے شروع ہو گئے ہیں آئی جی پنجاب پولیس عامر ذوالفقار کا تبادلہ کردیا گیا ہے، ڈاکٹر عثمان انور کو پنجاب پولیس کا نیا انسپکٹر جنرل (آئی جی) تعینات کیا گیا ہے اور کابینہ ڈویژن نے ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

پنجاب میں نگران وزیراعلی کے آتے ہی تبادلوں کا آغاز،سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا تبادلہ

عامر ذوالفقار کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ عثمان انور ان دنوں بطور ایڈیشنل آئی جی موٹر وے پولیس فرائض سر انجام رہے تھے۔

ڈاکٹر عثمان انور اس سے قبل پنجاب میں ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ کے عہدے پر تعینات رہ چکے ہیں ،عثمان انور سی ٹی ڈی پنجاب، ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد، سی آئی ڈی اور چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی بھی تعینات رہ چکے ہیں۔

عثمان انور نے پرائم منسٹر آفس اسلام آباد، ڈی پی او اوکاڑہ ، ڈی پی او سرگودھا ، ٹیلی کمیونیکیشن اور ایلیٹ پولیس میں بھی فرائض سر انجام دئیے ہیں۔

ہارون رشید قومی ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر مقرر

واضح رہے کہ گزشتہ روز کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او ) لاہور غلام محمود ڈوگر کا تبادلہ کردیا گیا اور انہیں ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے جب کہ بلال صدیق کمیانہ کو سی سی پی او لاہور تعینات کردیا گیا ہے جبکہ ‏چیف سیکریٹری پنجاب عبداللہ خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق زاہد اختر زمان کو چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب نگران کابینہ کیلئے منتخب 6 وزرا کا آج حلف اُٹھانے کا امکان ہے پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی نگران کابینہ کی تشکیل کیلئے مشاورت، 6 وزرا شامل ہوں گے پہلے مرحلے میں محکمہ داخلہ، اطلاعات، فنانس، وزرات قانون، خوراک اور صحت کی وزارتیں تشکیل دی جائیں گی مشاورت کے بعد نگران کابینہ کیلئے منتخب 6 وزرا کا آج حلف اُٹھانے کا امکان ہے-

پنجاب: نگران کابینہ کی تشکیل کیلئے مشاورت ،منتخب 6 وزرا کا آج حلف اُٹھانے کا امکان

Leave a reply