عثمان بزدارنے اپنی ہی حکومت کے بارے میں بڑا انکشاف کردیا

0
47

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی سازشیں ناکام ثابت ہوئیں اور تحریک انصاف کی حکومت نہ صرف مدت پوری کرے گی بلکہ آئندہ الیکشن بھی جیتے گی۔

کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں سارے مفاد پرست لوگ جمع ہیں جن کا کوئی ایجنڈا نہیں۔ یہ راہزنوں کے ٹولے پر مشتمل غیر فطری اتحاد ہے۔

عثمان بزدار نے مزید کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی شفاف سیاست کے سامنے یہ غیر فطری اتحاد کوئی حیثیت نہیں رکھتا۔ مفاد پرستوں کے اس ٹولے نے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی لیکن اللہ کے فضل وکرم اور عوام کی حمایت سے پی ڈی ایم کی ہر سازش ناکام ہوئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ قوم کے ٹھکرائے ہوئے عناصر کو انتشار کی سیاست چھوڑ کر مثبت رویہ اختیار کرنا چاہیے۔ پی ڈی ایم کی ساری جماعتیں زبانی جمع خرچ پر لگی ہوئی ہیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔ ہم مدت بھی پوری کریں گے اوران شاء اللہ آئندہ الیکشن میں بھی تحریک انصاف کامیاب ہوگی۔

Leave a reply