نوازشریف بیچارہ بیمار ہے ، عثمان بزدار کو ترس آگیا

لاہور:نوازشریف بیچارہ بیمار ہے اور پنجاب حکومت ان کے علاج معالجے کے لیے تمام سہولتیں فراہم کرے گی ، ان ٰخیالات کا اظہار وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نواز شریف کی صحت کے بارے میں گفتگوکرتے ہوئے کیا،

بلوچ رجمنٹ میں آرمی چیف کی آمد ،اہم فیصلے

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے محکمہ صحت اور سروسز ہسپتال کی انتظامیہ کو ہدایات جاری کردیں کہ نواز شریف کو سروسز ہسپتال میں ہر ممکن طبی سہولتیں مہیا کی جائیں اور نوازشریف کے ذاتی معالج سے بھی مشاورت کا عمل جاری رکھا جائے۔یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہےکہ میاں محمد نواز شریف کے تمام ٹیسٹ دوبارہ سے لیے جائیں

اللہ میری توبہ !حیدرآباد میں انسانیت سوز واقعہ

واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیر اعظم اورمسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف کی طبیعت خراب ہوگئی تھی،جس کے بعد انہیں نیب ہیڈکوارٹرزسے سروسزہسپتال منتقل کردیاگیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کا تفصیلی طبی معائنہ کیا ، ان کے دل ،جگرسمیت مختلف ٹیسٹ بھی کرائے گئے۔

Comments are closed.