لاہور۔پاکستان اور ترکی دو اسلامی برادرملک دنوں کی عوام کے دل بھی ایک دوسرے کے لیے دھڑکتے ہیں اور ایک دوسرے سے پیارکرتے ہیں، ترکی پاکستان کی خوشیوں میں برابر کا شریک ہوتا ہے اور پاکستان ترکی کی خوشیوں کو دوبالا کرتا ہے ، اسی لیے آج ترکی کے قومی دن پرجہاں‌وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر کو مبارک باد دی وہاں‌ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ترکی کے قومی دن کے موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان اور ترک عوام کو مبارکباد دی ہے۔

مسجد کے باہر فائرنگ سے 2 افراد زخمی

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ پاکستان اور ترکی کے عوام کے مابین باہمی احترام کا مضبوط رشتہ موجود ہے۔پاکستان اور ترکی کے درمیان لازوال تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔۔پاکستان اور ترکی کے عوام ایک دوسرے کی کامیابیوں اور مشکل گھڑیوں میں ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے نظر آئے ہیں۔

زلمے خلیل زاد کی وزیراعظم سے ملاقات،اہم پیش رفت

ہر گزرتے لمحے پاکستان اور ترکی کی دوستی مضبوط تر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے عوام محبت، بھائی چارے اور اخوت کے تاریخی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ترکی نے اپنے قائد رجب طیب اردوان کی ولولہ انگیز قیادت میں بے پناہ ترقی کی ہے۔

کشمیرمیں کرفیو کا 86 واں دن،نہ غذا نہ دوا،دنیا خاموش،بہت افسوس،بہت افسوس

انہوں نے کہا کہ ترکی کی حکومت اور عوام نے عالمی سطح پر پاکستان کے ہر موقف کی بھرپور تائید کی ہے اور مسئلہ کشمیر پر ترکی کی حمایت پر اس کے شکر گزار ہیں۔ پاکستان اور ترکی کے درمیان دوستی اورمحبت کے رشتے ازل سے ہیں اور ابد تک رہیں گے۔ پاکستان کے عوام اپنے برادر ملک ترکی کی بے مثال ترقی پر فخر کرتے ہیں

Shares: