عثمان بزدار کے گرد بھی گھیرا تنگ،ایک گرفتاری بھی ہو گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے گرد بھی گھیرا تنگ کر لیا گیا ہے

سابق وزیر اعلی عثمان بزدار کے پرنسپل سیکرٹری کا مبینہ فرنٹ مین گرفتار کر لیا گیا ، ڈی جی اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن نے چیف انجینئر وسیم طارق کو گرفتار کرلیا، ملزم نے سی اینڈ ڈبلیو میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی ہے،

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ہمارے خلاف انتقامی کاروائیوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ ہم نے کسی کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی،2019 میں پنجاب اسمبلی کو پارلیمنٹ اور قومی اسمبلی کیطرح خودمختار بنانے کیلئے اقدامات کیے،آج اختیارت محدود کر نے کیلئے حکومت جو کچھ کر رہی ہے میڈیا کے سامنے ہیں۔

قبل ازیں گرفتاری کا خدشہ ، عثمان بزدار نے عدالت سے رجوع کر لیا،سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے اینٹی کرپشن کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب عثمان بزدار کیخلاف انکوائری سے متعلق جواب مانگ لیا، عثمان بزدار نے درخواست میں کہا کہ ن لیگ نے میرے خلاف جعلی کرپشن کیسز بنانے کی تیاری کرلی ہے،متعلقہ اداروں سے اس بارے میں پوچھتا ہوں تو وہ تعاون نہیں کر رہے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے پریس کانفرنسوں میں متعدد الزمات لگائے،عدالت چیف سیکریٹری پنجاب،اینٹی کرپشن حکام کو تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے

فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

نیب نے فرح خان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا

نیب نے سابق خاتون اول کی دوست کے حوالے سے وضاحت کردی

عثمان بزدار نے سیمنٹ فیکٹری کے 16 لائسنس بیچے،مفتاح اسماعیل کا دعویٰ

بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

سائیں بزدار کا کمال،پہاڑ میں سرکاری خرچ پر 14 ایکڑ رقبے پر زیتون کا باغ لگوا لیا

واضح رہے کہ ترجمان پنجاب حکومت عطاء اللہ تارڑ کا ایک پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ عثمان بزدار اور ان کے ساتھ کرپشن میں ملوث افراد کیخلاف درخواست دائر کرینگے عمران خان ہر جلسے میں یوں کھڑے ہوتے ہیں جیسے مسیحا ہیں، ان کے کرتوت ایسے ہیں کہ شیطان شرما جائے،عمران خان نے بزدار کو اس لیے وزیراعلیٰ بنایا کہ زیادہ سے زیادہ سرمایہ لاسکے، 27کروڑ کے اثاثے صرف تونسہ میں بنائے گئے، یہ وزیر اعلیٰ بننے کے بعد بنائے گئے، 5ارب کی 55 سو کنال کی تونسہ کے قریب زمین لی گئی، یہ اس نے خریدی جس کے بارے کہا گیا کہ اس کے گھر میں بجلی بھی نہیں، یہ لوگ تقریر ایسے کرتے ہیں جیسے آسمان سے اترے ہوئے ہیں عثمان بزدار کیخلاف پنجاب اینٹی کرپشن میں درخواست دے رہے ہیں عثمان بزدار نے ساڑھے تین سالوں میں 10 ارب کے اثاثے بنا لیے

Shares: