لاہور:خاموش طبع وزیراعلیٰ  ہونہارثابت ہوئے ، راتوں رات پونے دوکروڑ مستحقین کو امداد پہنچا کرحق اداکردیا ،اطلاعات کے مطابق جسے مخالفین طعنے دیتےتھے اس نے ان طعنوں کا جواب کام کرکے دیا ، خاموش طبع وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے راتوں رات پنجاب کے پونے دوکروڑ مستحقین کے گھرتک امداد پہنچا کرناقابل تسخیرریکارڈ قائم کردیا

 

باغی ٹی وی کےمطابق درویش صفت ، خاموش طبع وزیراعلیٰ‌ نے انصاف امداد پروگرام کے تحت ایک لاکھ 70ہزار مستحقین میں رقوم تقسیم نہ صرف ان کے گھروں تک پہنچائیں بلکہ اس سارے عمل کی نگرانی بھی کی

ذرائع کے مطابق عثان بزدار نے 24گھنٹے میں 150کروڑ روپے کی مالی امداد تقسیم کی ، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ وزیراعلیٰ نے حکم دیا ہےکہ دیگر مستحقین کےکوائف کی تصدیق کے بعد فوری مالی امداد دی جائے

انصاف امداد پروگرام رفتار، معیاراور شفافیت کے حوالے سے اپنی مثال آپ ہے ،اس موقع پروزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم جو کہتے ہیں وہ کرکے دکھاتے ہیں،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں کی طرح نمائش کرتے ہیں نہ شو بازی ،انہوں نے مزید کہا کہ چیف منسٹر انصاف امداد پروگرام کے تحت اصل حقداروں کو ان کا حق پہنچائیں گے-

Shares: