وزیر اعلیٰ پنجاب سے تحریک انصاف کے رہنماؤں کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے نارووال سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے رہنماؤں امجد خان کاکڑ او رنعیم اللہ خان کاکڑ نے ملاقات کی ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی ملک کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے، وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی تقدیر بدلنے کا عزم کر رکھا ہے، سابق ادوار میں ہونے والی لوٹ مار کا دور کبھی واپس نہیں آئے گا، سابق ادوار میں حکمران جماعتوں نے عوام کے وسائل پر ڈاکہ ڈالا، جنہوں نے اقتدار میں آکر عوام کو نظر انداز کیا آج عوام نے انہیں فراموش کر دیا ہے،
انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف ہی واحد جماعت ہے جو ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالے گی، امجد کاکڑ نے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کی اپنی حکومت ہے-تحریک انصاف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں -عوام کی خدمت کے سفر میں وزیراعلی عثمان بزدار کے شانہ بشانہ چلیں گے، ملاقات کے دوران صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعیدالحسن شاہ بھی موجود تھے-