باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے پاکستان کو کورونا ویکسین فراہم کرنے سے معذرت کر لی

واشنگٹن میں پاکستانی مشن نے حکومت کو امریکی ردعمل سے آگاہ کر دیا،دفتر خارجہ نے وزارت قومی صحت کو امریکی جواب سے آگاہ کر دیا،مراسلے کے مطابق امریکی کمپنی نے ویکسین فراہمی کی درخواست پر جواب نہیں دیا،

نجی ٹی وی کے مطابق امریکہ نے جواب دیا کہ کمپنی پہلے فیز میں ویکسین کی مقامی ضرورت پورا کرے گی،جانسن اینڈ جانسن تاحال کورونا ویکسین کے کلینکل ٹرائلز کر رہی ہے،جانسن اینڈ جانسن کو کلینکل ٹرائلز میں وقتی پیچیدگیوں کا سامنا ہے، واشنگٹن میں پاکستانی مشن کورونا ویکسین کے حصول کیلئے سرگرم ہے،پاکستانی مشن ویکسین پر کام کرنے والی کمپنیوں سے رابطے میں ہے،

وزارت صحت کے امریکی کمپنیوں سے رابطوں کیلئے کوششیں جاری ہیں، پاکستان متوقع کورونا ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کیلئے کمپنیوں سے رابطے کر رہا ہے،امریکہ نے پہلے مرحلے میں پاکستان کو کورونا ویکسین فراہم کرنے سے معذرت کر لی

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اور وفاقی وزیر اسد عمرکا کہنا ہے کہ گرمیوں سے پہلے پاکستان میں ویکسین کی بڑی مقدار کی دستیابی ممکن نہیں۔ بداحتیاطی کا نتیجہ ہے کہ کورونا کیسز میں 4 گنا اضافہ ہوا اور خدشہ ہے کہ اسپتالوں میں جون جیسے حالات ہوں۔

واضح رہے کہ کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کے لیے پاکستان نے ایڈوانس بکنگ کا فیصلہ کر لیا ہے ،وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کرانے کی منظوری دیدی ،وزارت قومی صحت کی پارلیمانی سیکریٹری ڈاکٹر نوشین حامد نے تصدیق کر دی،ڈاکٹر نوشین حامد کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے کورونا ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کرانے کی منظوری دیدی ہے،کورونا ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کیلئے عالمی سطح پر رابطے جاری ہیں،ایڈوانس بکنگ کیلئے 2 ویکسین ساز اداروں سے رابطے ہو چکے ہیں،

ڈاکٹر نوشین حامد کا کہنا تھا کہ امید ہے پاکستان کورونا ویکسین کی ایڈوانس بکنگ میں کامیاب ہو گا، حکومت متوقع ویکسین کی ملک میں بروقت دستیابی کیلئے اقدامات کر رہی ہے،ویکسین بکنگ کیلئے 100 ملین ڈالر مختص کرنے کی تجویز دی گئی تھی، پہلے فیز میں ہیلتھ ورکرز، ضعیف شہریوں کیلئے ویکسین بکنگ کی تجویز دی گئی تھی

پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے 2208 نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ 37 اموات ہوئی ہیں

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 63 ہزار 380 ہوگئی ہے جبکہ اموات کی مجموعی 7 ہزار 230 ہو گئی یے،پاکستان میں کورونا وائرس کے 3 لاکھ 25 ہزار 788 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

این سی او سی کے مطابق ملک کے 15 شہروں میں کورونا وباتیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے,

پاکستان میں مثبت کیسز کی شرح میں 3 فیصد سے زائد اضافہ ہوا، اکتوبر کے پہلے ہفتے میں مثبت کیسز کی شرح 1.6 فیصد تھی، نومبر میں مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد تک پہنچ گئی

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں

Shares: