استاد کے ہاتھوں 12 سالہ بچی قتل،ملزم گرفتار

0
44

راولپنڈی استاد نے 12 سالہ بچی کی گردن پر وار کر کے قتل کردیا۔

باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق تھانہ رتہ امرال کے علاقے میں 21 سالہ عادل 12 سالہ بچی بریرہ کو سپارہ پڑھانے گھر آتا تھا اور سپارہ پڑھانے کے دوران چھری سے گردن پر وار کیا۔

کراچی میں 8 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل، 2 ملزمان گرفتار

پولیس کے مطابق ملزم کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ سی پی اوعمر سعید ملک نے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور ایس پی راول بابر جاوید کو فوری وقوعہ پر پہنچنے کی ہدایت کی۔

ایس پی راول نے بتایا کہ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

افغانستان سے کروڑوں روپے کی منشیات پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

قبل ازیں کراچی میں کمسن بچے کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا تھا اورنگی ٹاؤن الطاف نگر سے 8 سالہ مدثر کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شک کی بنا پر قتل کے الزام میں 2 افراد کو گرفتار کیا، جنہوں نے تفتیش کے دوران بچے سے زیادتی اور اُسے قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا-

زمین کے تنازعہ پر پانچ قتل،لواحقین کا لاشوں کے ہمراہ دھرنا

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان نے کمسن مدثر کو زیادتی کے بعد گلے میں پھندا لگا کر قتل کیا تھا، گرفتار ملزمان میں شامل اصغر نے اپنی بہن کے گھر یوسف گوٹھ میں لے جا کر بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا جرم کو چھپانے کے لیے کمسن بچے کو قتل کیا پھر لاش کو خالی پلاٹ پر جھاڑیوں کے قریب پھینک کر فرار ہونے کا بھی اعتراف کیا۔

گلگت: کباڑ مارکیٹ میں آتشزدگی،150 سے زائد دوکانیں جل کر راکھ

Leave a reply