اس وقت کشمیرکا سودا نہیں ہوا جب مودی کو ساڑھیاں اورآم بھیجے گئے؟ فرخ حبیب
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ آج کل ابو بچاوَ مہم جاری ہے ،
فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ ابو بچاوَ مہم این آراو کے لیے ہی جاری ہے مریم نواز جو ہربات میں غلط بیانی سے کام لیتی ہیں وہ کشمیر بچائیں گی،پیپلزپارٹی اور ن لیگ تین تین بارملک پرحکومت کرچکی ہیں،یہ ملک میں ایک ایسااسپتال نہیں بنا سکے جہاں ان کاعلاج ہوسکے، انہوں نے کشمیربچانا ہوتا تو ان کی شادی پرمودی نہ آتا،ان کی شادیوں پرمودی کے بجائے حریت رہنما آتے ،بلاول بھٹو اورمریم صفدر ٹیسٹ ٹیوب سیاستدان ہیں،پوراشریف خاندان مفرور یہ ایسے بہروپیے ہیں جہاں جاتے ہیں وہاں کاروپ دھارلیتے ہیں،وزیراعظم عمران خان نے کشمیرکا مقدمہ اقوام متحدہ میں لڑا،نوازشریف بھارت گئے حریت رہنماوَں سے ملاقات سے انکار کیا،
فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ آج عمران خان کا دور ہے،مودی خود حریت رہنماوَں کوبلارہے ہیں، اگر یہ کشمیری ہوتے توسب کے سامنے کلبھوشن کا نام لیتے،یہ چاہتےہیں ملک میں منی لانڈرنگ کا نظام جاری رہے،نوازشریف کارگل پرکلنٹن کے پاؤں پکڑنے پہنچ گئے تھے،افغانستان میں امن خطے میں امن سے مشروط ہے ،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 70ہزار جانوں کی قربانی دے چکے ہیں،کیا اس وقت کشمیر کا سودا نہیں ہوا جب یہ مودی کو ساڑھیاں اورآم بھیجتے تھے،
نیب کے بعد کس ادارے کو گرفتاری کا اختیار مل رہا ہے؟ شیری رحمان نے سب بتا دیا
کچھ لوگ 35 سال سے اقتدار میں اور کچھ کو 35 ماہ بھی نہیں ہوئے، چیئرمین نیب
گرفتارکرنا ہے تو نیب کر لے ، سعید غنی نے تیسرے روز تیسری پریس کانفرنس کر ڈالی
چینی بحران رپورٹ میں کی گئی باتیں غلط، وزیراعظم کو موقف پیش کریں گے، جہانگیر ترین
شہباز شریف کے بعد خواجہ آصف بھی جیل سے باہر آنے کیلئے بیتاب
خواجہ آصف کی جیل سے باہر آنے کی امیدوں پر پانی پھر گیا








