یوٹیلٹی سٹور مافیا

0
49


ویسے تو پورے پاکستان میں یوٹیلٹی سٹور مافیا نے یوٹیلٹی سٹورز پر قبضہ کیا ھوا ھے اور پنجاب میں بھی یہ قبضہ مافیا پیچھے نہیں ھے جس شہر یا یونین کونسل میں چلے جاو آپ کو چینی گھی اور آٹا نہیں ملے گا اگر غلطی سے کسی سٹور پر یہ چیزیں موجود ھوں بھی تو سٹور والے کہتے ہیں پہلے دوسرے ایٹمز لے لیں ایک ہزار کی خریداری کریں اس کے بعد آپ کو ھم یہ چینی وغیرہ بھی دے دیں گے اگر کسی کو صرف آٹا کی ضرورت ھے یا اگر اس مزدور کے پاس صرف ایک آٹا کے پیسے ہیں تو وہ بھلا دوسری چیزیں کیسے خریدے گا جب اسے یوٹیلٹی سٹور سے یہ چیزیں نہیں ملیں گیں تو پھر یقینا وہ کسی پرییویٹ دکاندار سے آٹا خریدے گا جو یوٹیلٹی سٹور سے کافی مہنگا ھوتا ھے.
میری آنکھوں دیکھا حال ضلع بھکر کی یونین کونسل بہل میں اگر آپ کسی بھی سٹور پر چلیں جاییں بیشک ایک ہفتہ لگاتار جاتے رہیں اور چینی گھی کا پوچھیں
تو سٹور والے کہیں گے ایک ماہ سے گھی چینی پیچھے سے آ بھی نہیں رھی اگر آپ اس وقت پہنچ جاییں جب اس یوٹیلٹی سٹور کی گاڑی آیی ھو تو کہتے ہیں ابھی ھم لوگوں نے گنتی کرنی ھے صبح آجاییں کیونکہ ان کی گاڑی ہمیشہ عصر کے وقت یوٹیلٹی سٹور کا سامان لاتی ھے جب آپ صبح جاوگے تو کہیں گے وہ گھی چینی تو ختم ھوگیی ہے کچھ اور چاھیے تو لے جاییں کیونکہ گھی اور چینی یہ راتوں رات بلیک میں بیچ دیتے ہیں
یونین کونسل بہل کے کچھ نیے نویلے سیاسی لوگ اور کچھ بلیک میلر مل کر یہ دھندہ کر رھے ہیں میرے پاس ثبوت بھی ہیں اور گواہ بھی…
لعنت ایسے لوگوں پر جو یوٹیلٹی سٹور کا راشن بھی نہیں چھوڑتے جو غریب طبقے کیلیے آتا ھے یہ لوگ بلیک میں بیچوا دیتے ہیں.
یہ وہ گدھ ہیں جو ہمیشہ مردار کھاتی ہیں یہ لوگ بھی گدھ ھی ہیں کیونکہ سبسڈی سے آیی چیزیں جو سب کا حق ھے اور خاص طور پر مزدور اور غریب طبقے کا زیادہ حق ھے جنہیں یہ گھی چینی اور آٹا ملنا چاھیے وہ بیچارے مزدور لوگ ان حرام خور مافیا کی وجہ سے کچھ نہیں خرید سکتے بھکر میں بھٹہ مزدور بہت زیادہ ہیں کیونکہ یہاں بھٹہ کا کام بہت زیادہ ھے جب میں بھٹہ پر کام کرنے والے مزدوروں کو لاین میں تین تین گھنٹے کھڑا دیکھتا ھوں تو بہت تکلیف ھوتی ھے پھر اتنی دیر لاین میں لگ کر بھی انہیں ایک کلو چینی یا آٹا کے بیس کلو کا تھیلا ملتا ھے تو سوچتا ھوں کہ کب ان حرام خوروں پر اللہ کا عذاب آے گا جو غریب کے حق پر ڈاکا مارے ھوے ہیں .
جو بھٹے کا مزدور دو یا تین گھنٹے لاین میں کھڑے ھوکر آٹا چینی یا گھی لے گا تو اس بیچارہ کا کتنا وقت برباد ھوگا اور اس بیچارے کا کتنا نقصان ہوگا لیکن ان حرام خوروں کو نہ شرم و حیا ھے
اور
نہ ھی خوف خدا…
ھماری حکومت سے درخواست ھے کہ تمام یوٹیلٹی سٹورز میں کیمرے لگاییں تاکہ اس مافیا سے جان چھڑایی جاسکے اور جو حکومت کی طرف سے کم نرخوں پر چیزیں دستیاب ہیں وہ غریب تک بھی پہنچ سکیں.

ان یوٹیلٹی سٹورز پر کام کرنےوالے دوستوں کوبھی سوچنا چاھیے کہ جب تم لوگوں کی دس سال سے تنخواہیں بند تھیں یوٹیلٹی سٹورز خسارے میں تھے تو اس حکومت نے تمہیں تنخواہیں دیں تمھارے سٹوروں پر ایٹم پورے کیے اور اب تم لوگوں نے حرام کھانا شروع کردیا ھے جب کویی مزدور یا گاہک آپ سے خریداری کرنے آتا ھے اور اس کو اس کی مرضی کی چیزیں نہیں ملیں گیں تو تمھارے سٹور بھی ایک دن بند ھوجاییں گے
کیونکہ اللہ کی لاٹھی بے آواز ھے
خدارا ابھی بھی وقت ھے ان بلیک میلروں سے بچو خود بھی حلال کھاو اور اپنی اولاد کو بھی حلال کھلاو

@KHANKASPAHI1

Leave a reply