شہزاد اکبر جمعہ کی رات کو لاہور آتا ہے اگلے دن مریم نواز کےخلاف پٹیشن دائر ہوجاتی ہے، عظمیٰ بخاری نے ایسا کیوں کہہ دیا

باغی ٹی وی : مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے فردوس عاشق کے بیان پر ردعمل دیتےہوئے کہا ہے کہ شہزاد اکبر کی سربراہی میں مریم نواز کےخلاف پٹیشن تیار کی گئی، شہزاد اکبر جمعہ کی رات کو لاہور آتا ہے اگلے دن مریم نواز کےخلاف پٹیشن دائر ہوجاتی ہے

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پھر عمران خان کے منشی کہتے ہیں ہمارا نیب سے کوئی تعلق نہیں ہے، سلطنت عمرانیہ اڑھائی سال بعد بھی مریم نواز کے خوف میں مبتلا ہے، عمران خان پاکستانی تاریخ کے بزدل ترین وزیراعظم ثابت ہوئے ہیں

شہباز شریف بیٹی کے ہمراہ عدالت میں پیش، حمزہ شہباز جیل میں ہوئے بیمار

جج صاحب،میں آج عدالت میں یہ چیز لے کر آیا ہوں،عدالت نے شہباز شریف کو دیا کھرا جواب

شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا

شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا

اپنی کرسی بچانے کےلئے مخالفین کی بہو بیٹیوں کو دھمکانا شرمناک ہے، نیازی صاحب گرفتاریوں اور جیلوں کی دھمکیوں سے حکومتیں مضبوط نہیں اپاہج ہو جاتی ہیں

عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز دو مرتبہ جیل کاٹ آئی ہیں عمران نیازی سے جیل میں دو راتیں بھی نہیں کاٹی جانی، احتسابی ڈرامے نے نیب کو ذلت و رسوائی کے سوا کچھ نہیں دیا

ان کا کہنا تھا کہ چیئر مین نیب کی ہواﺅں کا رخ تبدیل ہونے سے پہلے ان کو پرانی ویڈیو دیکھادی جاتی ہیں، حکومت چیئر مین نیب کو ویڈیو دیکھا کر مسلسل بلیک میل کررہی ہے.سپریم کورٹ سے ہائیکورٹ تک ہر عدالت نے نیب کے طریقہ کار پر سوالات اٹھائے، حیرت ہے کسی جج نے چیئر مین نیب کو جھوٹے کیسز بنانے پر کبھی عدالت طلب نہیں کیا؟

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ چیئر مین نیب نے وزراءاعظم،اپوزیشن لیڈران سے میڈیا ہاﺅسز کے مالکان تک جھوٹے کیسز بنائے، ہر کیس میں نیب کو تاریخی ذلت اور بدنامی کا سامنا کرنا پڑا، مریم نواز حکومت کو ٹف ٹائم دے رہی ہیں صرف اس لیے نیب دوبارہ مریم نواز کےخلاف استعمال ہو رہا ہے

Shares: