چینی بحران پرجہانگیرترین کے نام کا سامنے آنا ،وزیراعظم کے لیے بھی شرمندگی کا مقام ہے، عظمی بخاری کی باغی ٹی وی سے گفتگو
لاہور:چینی بحران پرجہانگیرترین کے نام کا سامنے آنا ،وزیراعظم کے لیے بھی شرمندگی کا مقام ہے، عظمی بخاری کی باغی ٹی وی سے گفتگو،اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی راہنما عظمیٰ بخاری نے باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئےکہا کہ آج حکومتی ایوانوں نے یہ ثابت کر دیا کہ عمران خان کے قریبی ساتھی جہانگیر ترین ایک کرپٹ انسان ہیں انہوں نے چینی کے حوالے سے جو کرپشن کی اس کو آج تمام میڈیا کو فخر سے بتایا گیا.
انہوں نے کہا کہ ساری دنیا کو اس بات کا علم ہے کہ عمران کی کے گھر کے کچن سے لے کر ان کی الیکشن مہم تک تمام پیسہ جہانگیر ترین کا ہی لگایا ہوا تھا جو آج انہوں نے خود ثابت کر دیا کہ وہ کرپشن کا پیسہ تھا.
انہوں نے کہا کہ اب عمران خان کو چاہئے کہ وہ سارا پیسہ جو جہانگیر ترین نے عمران خان پر لگایا اس پیسے کو عمران خان جہانگیر ترین کے منہ پر دے ماریں اور اگر وہ ایسا نہ کر سکیں تو اس بات کا اعتراف کر لیں کہ ان کی کامیابی کرپشن کے پیسے سے ہوئی ہے اور وہ اپنے عہدے سے نا اہل ہو چکے ہیں.
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں جمعہ کے روز ایک پریس کانفرنس میں اس معاملے پر تفصیل سے بات کریں گی