عظمیٰ بخاری کا فیاض چوہان کے بیان پر ردعمل

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا فیاض چوہان کے بیان پر ردعمل.

عوام کو نہ گھبرانے کا مشورہ دینے والے نواز شریف کے خوف میں لرزتے رہتے ہیں.نوازشریف کو اشتہاری کہنے والے عمران خان اور صدر پاکستان خود پارلیمنٹ حملہ کیس میں اشتہاری ہیں.

فیاض چوہان کا پوری فلم میں رول ایک پھپھے کٹنی کا ہے.فیاض چوہان کو مولانا فضل الرحمن سے اتنی ہمدردی کب سے ہونے لگی؟

چوہان صاحب یقین کرلیں آپ وزیراطلاعات ہیں.فیاض چوہان ہر بیان میں فلمی گانے شامل کرکے اپنے غیر سیاسی ہونے کا ثبوت نہ دیں.نیب کو ہرطرح سے استعمال کرنے کے باوجود ہم نے اپنی ہر چیز کا حساب دے دیا.

حساب دینے کی باری اب عمران خان اور عثمان بزدار کی ہے.آپ لوگوں نے اب گندم،چینی اور ادویات چوری کا حساب دینا ہے.پہلے نوازشریف کے کھانے پینے اور چہل قدمی کی تفصیلات قوم کو بتانے کی ڈیوٹی شہباز گل کی تھی.

فیاض چوہان کو مشورہ ہے وہ عمران خان کی نوکری چھوڑیں نوازشریف کے سیکیورٹی گارڈ لگ جائیں . اپوزیشن جماعت کی لیڈر شپ کے رابطے سے اسلام آباد اور لاہور میں کھبلی مچ جاتی ہے.مضبوط اورووٹ کے طاقت سے اقتدار میں آنے والی جمہوری حکومتیں کے پاﺅں کبھی لڑکھڑاتے نہیں.

کٹھ پتلی ،مسلط شدہ،سلیکٹڈ اور چور دروازے سے اقتدار میں آنے والی حکومت پراپوزیشن کی ایک میٹنگ سے لرزہ تاری ہو جاتا ہے.بہت سے بہروپیوں کا روزگار بند ہونے والا ہے.قومی خزانے کے محافظ بننے کے دعویدار دونوں ہاتھوں سے خزانہ لوٹ رہے ہیں.سائیکل پر وزیراعظم ہاﺅس پہنچنے والا شخص آج پچاس گاڑیوں کے قافلے میں سفر کررہا ہے.

Comments are closed.