عمران خان کو اپنا نام تبدیل کرکے ”مسٹر فراڈیہ“رکھ لینا چاہیے .عظمیٰ بخاری
عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ ریلیف پیکج مسترد، دوسروں سے خیرات مانگنے والا قوم کو کیا ریلیف دے سکتا ہے،وزیراعظم کی تقریر ریلیف کم اور مہنگائی مزید بڑھنے کی نوید زیادہ تھی۔سلیکٹڈ حکمرانوں کے دور اقتدار میں مالیاتی اداروں سے ملنے والی قرضے کو پیکج کا نام دیا گیا ہے۔
اسفند یار ولی کا کہنا تھا کہ کپتان اور انکی حکومت الفاظ کے ہیرپھیر سے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کررہے ہیں۔ریلیف پیکج مہنگائی کی ماری عوام کے ساتھ مذاق کے سوا کچھ نہیں۔وزیراعظم کی تقریر کے دوران یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے گھی اور خوردنی تیل سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کردیا تبدیلی کے نام پر سبز باغات دکھانے والوں کی حکومت میں چینی کی ریٹیل قیمت 150 روپے فی کلو تک جاپہنچی ہے۔موجودہ حکومت نے 3 سالہ دور اقتدار میں ناکام معاشی پالیسیوں سے عوام کی چیخیں نکالی ہیں۔حکومت اپنی پوری طاقت اپوزیشن جماعتوں پر الزامات اور جھوٹے مقدمات بنانے پر صرف کررہی ہے حکومت عوامی مسائل سے بے خبر ہے اور ہر نااہلی کا ملبہ پچھلی حکومتوں پر ڈالا جارہا ہے۔موجودہ حکومت دراصل عوام سے اپنی نااہلی اور نالائقی کی قیمت وصول کر رہی ہے۔پی ٹی آئی نے پٹرول، بجلی، گیس اور اشیاء خورد ونوش کی قیمتوں کو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا دیاہے
اسفند یار ولی کا کہنا تھا کہ فیول ایڈجسٹمنٹ اور ٹیکسز کے نام پر ہر ماہ عوام کی جیبوں پر اربوں روپے کا ڈاکہ ڈالا جارہا ہے۔تبدیلی لانے والی تحریک انصاف ملک میں مہنگائی اور کرپشن کی سونامی لے آئے ہیں۔ملک آئی ایم ایف کے ساتھ گروی ہے اور محض تین سالوں میں 14ہزار ارب کا قرضہ لیا گیا ملک کو انتظامی اور معاشی طور پر آئی ایم ایف اور دیگر مالیاتی ادارے ہی چلارہے ہیں۔حکومت کو جن عزائم کی تکمیل کیلئے اقتدار پر مسلط کیا گیا تھا وہ اپنا کام پوری ایمانداری کے ساتھ کررہی ہے۔پاکستان کیلئےموجودہ حکومت کا خاتمہ سب سے بڑا ریلیف ہوگا،تب ہی عوام سکون کا سانس لے سکیں گے
قبل ازیں مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے چینی کی قیمت میں اچانک اضافے پر کہا ہے کہ ظل تباہی نے کل ریلیف پیکج نہیں فراڈ پیکج کا اعلان کیا ،عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ ظل تباہی کے اعلان کے بعد سب سے پہلے گھی کی قیمت میں 19روپے اضافہ ہوا ،آج چینی کا فی کلو ریٹ 134 روپے سے 140روپے تک کلو پہنچ گیا ہے لاہور اکبری منڈی میں آج چینی تھوک ریٹ پر 134روپے اور عام مارکیٹ میں 140روپے کلو فروخت ہورہی ہے ،پشاور،کراچی،کوئٹہ اور گوجرنوالہ میں بھی چینی 135روپے کلو فروخت ہورہی ہے ،عمران خان کو اپنا نام تبدیل کرکے ”مسٹر فراڈیہ“رکھ لینا چاہیے ایک فراڈیہ پنجاب میں بیٹھا دوسرا فراڈیہ وفاق میں بیٹھ کر عوام کے جیبوں پر ڈاکے مار رہا ہے عمران خان عوام نہیں اپنے دوستوں کے پیارے بن کر رہ گئے ہیں عمران خان کے لئے بائیس کروڑ عوام صرف اپنی کابینہ ،دوست اور شوکت خانم کے ملازمین ہیں عمران خان نے چینی،پیٹرول،ادویات اور گندم کی مد میں 2 ہزار ارب کا ڈاکہ مارا ،وہی 2ہزار ارب قومی خزانہ میں جمع کرائیں اور عوام کے لئے ریلیف پیکج کا اعلان پھر کریں
چمن میں ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا،تھوک مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 140 روپے ہو گئی،گزشتہ روز تھوک مارکیٹ میں چینی 130 روپے فی کلو تھی،جنرل اسٹور اور پرچون دکانوں میں چینی فی کلو 143 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی،
سندھ حکومت نے وزیراعظم کے خطاب کو مایوس کن قرار دے دیا ،اسماعیل راہو نے کہا کہ جعلی سبسڈی پیکج میں سندھ اور بلوچستان شامل ہی نہیں ، تقریر میں پیٹرول مہنگا کرنےکے اعلان کے سوا کچھ بھی نیا نہیں تھا، پشاور میں چینی 145 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے ،سندھ میں چینی کی قیمت 110 روپے ہے،حکومت میں چھوٹے کاشتکار پریشان ہوگئے ہیں
چینی کی ایکس ملز قیمت 136روپے فی کلو ہو گئی جس کے بعد ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں 9روپے فی کلو کا اضافہ ہو گیا ہے اکبری منڈی لاہور میں ہول سیل میں 135روپے ، پشاور کی عام مارکیٹ میں 150روپے تک فروخت ہو رہی ہے ۔ پشاور کی ہول سیل مارکیٹ میں فی کلو گرام چینی کی قیمت میں 8 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔صدر شوگر ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ہول سیل میں چینی 140 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے جبکہ چینی کی ریٹیل قیمت 145 سے 150 روپے فی کلو تک ہو گئی ہے۔
ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟
بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟
بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی
سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات
سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار
سائبرکرائم کے ملزم پکڑنے کیلئے ہمارے پاس یہ چیز نہیں،ڈائریکٹر سائبر کرائمز نے ہاتھ کھڑے کر دیئے
پاکستان میں سائبر کرائم میں مسلسل اضافہ،ہراسمنٹ کی کتنی شکایات ہوئیں درج؟
وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے علماء کرام سے مدد مانگ لی
چینی کی قیمت کم ہوجائے گی، جمشید اقبال چیمہ نے سنائی خوشخبری