چینی کی قیمت کم ہوجائے گی، جمشید اقبال چیمہ نے سنائی خوشخبری

0
30

تحریک انصاف کے رہنما جمشید اقبال چیمہ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم چیز کو بڑے شفاف طریقے سے لے کر چل رہے ہیں

جمشید اقبال چیمہ کا کہنا تھا کہ خریف میں چار فصلیں ہوتی ہیں ان چاروں فصلوں میں اچھی پیداوار ہوئی ہے ،کپاس میں گزشتہ برس سے 4 ملین بیل زیادہ ہونے کی توقع ہے بھارت کی اس سال 36 فیصد کپاس کم ایکسپورٹ ہوئی ہے اس سال ٹیکسٹائل میں 5 ارب ڈالر زیادہ خرچ کیا گیا اس سال کپاس کے گسانوں کے گھر میں 380 ارب روپے زیادہ گیا ہے. ایک ملین بیل کی قیمت 75 ارب روپے کی ہوتی ہے گزشتہ برس سے ٹیکسٹائل میں 1200 ارب روپے زیادہ آمدن ہوئی ہے 2011 کے بعد ٹیکسٹائل کی ایکسپورٹ میں 4 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے. ٹیکسٹائل کی ایکسپورٹ اس سال 20 ارب ڈالر سے زیادہ ہو جائے گی پیپلز پارٹی کے دور میں گرین کی پیداوار 1.5 فیصد زیادہ بڑھی میاں نواز شریف کے دور میں گرین کی پیداوار 9 فیصد بڑھی لاہور: اس سال گرینز کی قیمت 16 فیصد اضافہ ہو گا. گندم کی پیداوار کا ہدف 5 فیصد رکھا ہے 10 لاکھ کسانوں کو سستے داموں گندم کے سرٹیفائید بیج دیں گے کسانوں کو 24 ارب روپے سے زائد زرعی ادویات پر سبسڈی دیں گے.

جمشید اقبال چیمہ کا کہنا تھا کہ مکئی کی پیداوار کو ہم 25 ملین ٹن پر لے کر جانا چاہتے ہیں. پاکستان کی چینی کی ڈیمانڈ 6 ملین ٹن سے کم ہے. گزشتہ سال چینی ہماری ڈیمانڈ سے زیادہ پیدا ہوئی ہے. خطے میں دو چیزیں گھی اور چینی سب سے زیادہ مہنگی ہے باقی سب سستی ہیں گھی کی قیمت 1200 ڈالر فی ٹن چل رہی ہے جس کی وجہ سے مہنگائی ہوئی اور پچاس روپے فی کلو کم ہو گی. اس سال سو ملین ٹن گنا پیدا ہو گا 9 ملین ٹن کے قریب چینی پیدا ہو گی.ہم نے 120 دن کے ذخائر ہر چیز کے رکھنے ہیں جس سے چار ماہ کی چینی ہمارے پاس موجود ہو گی. 2 ملین ٹن گندم ہم اپنے ریزروز محفوظ کرنے کے لئے منگوا رہے ہیں مسلسل نو ماہ توانائی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد دسویں ماہ توانائی کی قیمت کم ہوئی اگلے سال اپریل تک خوراک کی چیزوں کی قیمت بڑھیں گی کم نہیں ہوں گی اس مہنگائی کو قابو کرنے کے لئے مقامی سطح پر اپنی پیداوار بڑھائیں گے.پوری دنیا میں یوریا کی قیمت بڑھی لیکن پاکستان میں اضافہ نہیں ہوا.

فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

سائبرکرائم کے ملزم پکڑنے کیلئے ہمارے پاس یہ چیز نہیں،ڈائریکٹر سائبر کرائمز نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

پاکستان میں سائبر کرائم میں مسلسل اضافہ،ہراسمنٹ کی کتنی شکایات ہوئیں درج؟

لینڈ مافیا کے ساتھ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی ملی بھگت،عدالت کا بڑا حکم

وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے علماء کرام سے مدد مانگ لی

جمشید اقبال چیمہ کا کہنا تھا کہ ہم نے کسانوں کے لئے ہر سطح پر ایک شکایت سیل. بنایا ہے جس میں 123 سرکاری آفسران مدد کریں گے.2 بین الاقوامی فرم کو پاکستان لائے ہیں جو کسانوں کی فصلوں کی پیداوار کی انشورنس کریں گی. کسان کی پیداوار اگر 70 فیصد سے کم ہو گی تو اس کی انشورنس سے مدد ملے گی.پاکپتن ، گوجرانوالہ ، حافظ آباد، شیخوپورہ میں چار پائلٹ پراجیکٹ شروع کر رہے پیں ان ضلاع میں کسانوں کی فصلوں کی انشورنس کا سلسلہ ہو گا.کامیاب کسان سکیم کے 12 ایکڑ سے کم رقبے کے مالک کو ڈیرھ لاکھ روپے بلاسود قرضہ ملے گا.
دو لاکھ روپے کسان کو مشینری کی رقم ادا کرنے کے لئے بلا سود قرضہ ملے 5 لاکھ روپے کسان کو جانوروں کی افزائش کے لئے ملیں گے. کالی مرچ، چائے سے لیکر گندم تک ہم مقامی سطح پر پیدا کرنے کا منصوبہ لا رہے ہیں.ملک میں 100 ایکڑ سے زیادہ صرف 26000 ہزار کسان موجود ہیں جنہیں ہم فیوڈل لاڈ کہتے رہے.اگلے سال ہم چینی کی 80 روپے یا اس سے کم ہو گی. تمام اخراجات نکال کر چینی کی قیمت 77 روپے بنتی ہے.حکومت کے پاس 8 ماہ اور 5 دن کی گندم موجود ہے. اگر تاجر مہنگی چیز فروخت کرتے گرفتار ہو تو اس کے ساتھ ہمدردی نہ کریں ہم پنجاب کی فلور ملوں کو گندم زور دیں گے لیکن سندھ کو دینے کے لئے نہیں دیں گے.عمران خان بھٹونہیں اور نہ ہی کسان ہے وہ ماڈرن دور کا لیڈر ہے.فلور مل کو 175 روپے فی بوری منافع ہے اس کے باوجود وہ ایسی باتیں کرتے ہیں.پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں گزشتہ تین برسوں میں 3.3 فیصد اضافہ ہوا ہے.پاکستان میں غہر تربیت یافتہ مزدور کی ماہانہ تنخواہ میں 300 فیصد اضافہ ہوا ہے.چینی کے 1500 ڈیلروں کو ہم 90 روپے چینی فروخت کرنے کے لئے دیں گے. شوگر کین فیکٹری کنٹرول ایکٹ کے تحت گنے کی قیمت آئندہ سال 200 روپے سے زیادہ ہو جائے گی جس سے چینی کی قیمت 80 روپے تک ہو گی.خریف کی چاروں فصلوں میں غیر معمول اضافہ ہوا ہے.

Leave a reply