یشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے ویکسینیشن کے اہداف حاصل کرنے کے لئے حکمت عملی سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

باغی ٹی وی : اس ضمن میں تمام محکموں اور سیکٹرز کو مختلف تاریخیں دے دی گئی ہیں تمام سیکٹرز کو اپنی تفویض کردہ تاریخوں کے مطابق مکمل ویکسنیشن یقینی بنانے کا کہا گیا ہے۔

پنجاب کے سیکرٹری ہیلتھ عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ مقرر کردہ آخری تاریخ کے بعد بغیر ویکسینیشن کسی فرد کو کوئی سہولت نہیں دی جائے گی محکمہ تعلیم سے منسلک افراد 30 ستمبر تک مکمل ویکسی نیشن یقینی بنائیں کاروباری مراکز میں داخلے، ہوٹلز اور ریسٹ ہاوسز میں بکنگ کے لئے مکمل ویکسینیشن ضروری ہو گی۔

بیرون اور اندرون ملک سفر کرنے والے افراد بھی30 ستمبر تک ویکسینیشن یقینی بنائیں تمام نجی اور سرکاری دفاتر میں کام کرنے والے افراد کے لئے 15 اکتوبر تک ویکسینیشن لازم قرار دی گئی ہے۔

سیکرٹری ہیلتھ کا کہنا ہے کہ ٹرین اور موٹروے پر سفر کے لئے 15 اکتوبر تک مکمل ویکسینیشن لگوانا ضروری ہے۔پبلک ٹرانسپورٹ، میٹرو، بی آرٹی ، اورینج ٹرین میں سفر کے لئے 31 اکتوبر تک ویکسی نیشن لازمی لگوانی ہوگی۔

پبلک ٹرانسپورٹ میں اور ٹرمینلز پرموجود ملازمین کے لئے 15 اکتوبر تک مکمل ویکسینیشن ضروری ہے 18 سال سے کم عمر کے افراد کے لئے30 نومبرتک ویکسینیشن مکمل کروانے کی شرط عائد ہے-

کوویڈ ویکسین سائنو ویک کے استعمال کی افادیت پر نئی تحقیق

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید42 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 44ہزار 712کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزیدایک ہزار780کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ38ہزار668 جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 27 ہزار566 ہو گئی اور مثبت کیسز کی شرح 3.98 فیصد رہی۔

کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر:

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سندھ سےگُڈّ گورننس کا ایک اورواقعہ سامنے آگیا

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے-

دھوکہ دہی اور شناخت کی چوری سے کورونا سرٹیفیکٹ حاصل کرنے والا سرٹیفائیڈ قومی چور:نادرا

Shares: