سکھر:کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن

0
30

سکھر : کورونا سے بچاؤ کی ویکسین نہ لگوانے والوں کے خلاف پولیس نے ضلع بھر میں کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے احکامات کی روشنی میں سکھر پولیس نے ویکسین نہ لگوانے والے 100 سے زائد شہریوں کو گرفتار کر لیا ایس ایس پی سکھر عرفان سموں کے مطابق کورونا ویکسین نہ لگوانے والے 100 سے زائد افراد کو گرفتار کر کے 91 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ وبائی امراض ایکٹ کے تحت درج کیا گیا۔

عرفان سموں نے کہا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے احکامات پر آج سے کارروائی شروع کی گئی ہے اور عوام سے اپیل ہے کہ وہ کورونا ویکسین جلد از جلد لگوا لیں۔

کورونا ویکسینیشن نہ کروانے جیل جانے کے لیے ہوجائیں تیار:فیصلہ ہوگیا

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سندھ حکومت نے کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں پر مختلف پابندیاں عائد کرنے اور انہیں گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے تھے موٹر ویز پر سفر کرنے والوں کے لیے کورونا ویکسینیشن 20 ستمبر تک لازمی قرار دیا گیا تھا ریل گاڑیوں، ہوم ‏ڈیلیوری سروس کے اسٹاف کے لیے کورونا ویکسینیشن کے بغیر سروس کی اجازت نہیں ہوگی۔

سندھ میں کورونا وائرس ویکسینیشن نہ کرانے والوں اور خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار بھی کیا جائے گا بس ‏سروسز کے اسٹاف کی ویکسینیشن نہ ہونے پر متعلقہ کمپنی کی بسوں اور اسٹینڈ کو سیل کیا جائے گا

ہوٹل اور ریسٹورنٹ میں کام کرنے والے عملے کی ویکسینیشن نہ ہونے پر ہوٹل اور ریسٹورنٹ کو سیل کرنے کا ‏فیصلہ بھی کیا گیا تھا-

اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے سندھ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو احکامات پر عمل درآمد کرانے کا حکم جاری کیا تھا، جس میں لکھا گیا تھا کہ این سی او سی کی ہدایت پر ویکسین نہ لگوانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

کورونا کے باعث نافذ تمام پابندیاں 23ستمبر سے ہٹانے کا فیصلہ

Leave a reply