قیمتی دستاویزات غائب

0
28

شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) ضلع شیخوپورہ میں سب رجسٹراروں کی غفلت کی بناء پر اربوں روپے مالیت کی املاک کی دستاویزات غائب ہو جانے کا انکشاف ہوا ہے قابل اعتماد ذرائع کے مطابق بورڈ آف ریونیو پنجاب کی ہدایت پر ضلع شیخوپورہ کے سب رجسٹراروں کے دفاتر کا سابقہ ادوار کے ریکارڈ کی انسپکشن کی گئی تو یہ بات سامنے آئی کہ ان دفاتر سے پونے 7 سو سے زیادہ املاک کی رجسٹریاں اور دیگر دستاویزات غائب ہیں جن میں پرائیویٹ ہاؤسنگ کالونیوں کی زمینوں کی رجسٹریوں کے علاوہ کمرشل پلازوں بڑی بڑی مارکیٹوں دوکانوں کوٹھیوں مکانات اور پرکشش پلاٹوں کی رجسٹریاں بھی شامل ہیں دریں اثناء محکمہ مال کے ذرائع نے بتایا ہے کہ غائب ہونے والی دستاویزات کی تعداد زیادہ تھی جو اب کم ہو کر 685 رہ گئی ہے بورڈ آف ریونیو کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ کلیکٹر چوہدری محمد اصغر جوئیہ نے اس معاملہ میں ذمہ دار سب رجسٹراروں اور ان کے ماتحت ملازمین کا تعین کرنے کی خاطر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر فیصل سلیم کی سربراہی میں ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے

Leave a reply