ورون دھون نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ ہمیشہ سے ہی تفریحی فلموں میںکام کرنا چاہتے تھےایس فلمیں انہیںریلیکس رکھتی ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ میں نے شوجیت سرکار، نتیش تیواری، اور سری رام راگھون جیسے اچھے ہدایت کاروں کے ساتھ کام کرکے بہت سیکھا اور مجھے آگے جانے کا موقع بھی ملا۔ ورون دھون نے اس انٹرویو میں کہا کہ میری ہمیشہ سے امر کوشک کی ” بھیڑیا ” جیسی فلم میں کرنے کی خواہش تھی میری خوش نصیبی ہے کہ مجھے اس فلم میں کام کرکے اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع میسر آیا، اور ایسے سکرپٹ آج کل کم بنتے ہیں. ورون دھون نے مزید کہا کہ فلم بدلہ پور میں پرڈیوسر دنیش وجن کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا. جب میرے پاس پرڈیوسر یہ فلم
لایا تو میں نے کہا کہ تم میرے پاس ہمیشہ ہی ٹیڑھے سکرپٹ کیوں لیکر آتے ہو تو انہوں نے کہا کہ اسی میں تو مزہ ہے اور میں تمہیں اپنی اس فلم کا حصہ بنانا چاہتا ہوں میں نے حامی بھر اور پھر کام کیا تو محسوس کیا کہ واقعتا کوئی کردار کیا ہے.
ورون دھون نے کہا کہ میں جب بھی سیٹ پر جاتا ہوں، تو میرا کام ماضی میں میرے کئے کام سے کافی مختلف ہوتا ہے اور میری کوشش یہی ہوتی ہے کہ میں اپنے شائقین کو اینٹرٹین کروں. یاد رہے کہ ورون دھون نے کرن جوہر کی اسٹوڈنٹ آف دی ایئر سے اپنی شروعات کی تھی جس میں سدھارتھ ملہوترا اور عالیہ بھٹ مرکزی کردار میں تھے اور اس کے بعد انہوں نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔