کورونا وائرس کا شکار پاکستان کے معروف اداکار میزبان اور مصنف واسع چوہدری نے ترجمان حکومت پنجاب عثمان سعید بسرا کا معروف کامیڈین شفاعت علی کو طنزیہ ٹویٹ کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا-

باغی ٹی وی :11 جون کو مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف کے کورونا نتائج مثبت آنے کی خبریں وائرل ہونے کےبعد کامیڈین اداکار نے شہباز شریف کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دعائیہ پیغام جاری کیا تھا-جس کے جواب میں ترجمان حکومت پنجاب عثمان سعید بسرا نے طنزکرتے ہوئے لکھا تھا کہ میراثی ہمیشہ میراثی رہے گا-

عثمان سعید بسرا کی اس ٹویٹ کے بعد معروف شخصیات نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور اس ٹویٹ کی وضاحت کرنے کے ساتھ معافی مانگنے کا بھی مطالبہ کی-

عثمان سعید بسرا کی اس طنزیہ ٹویٹ کے جواب میں شفاعت علی نے کہا تھا کہ اس طرح کی باتیں کرکے بھی آپ حکومت کی تائید حاصل نہیں کر سکتے اورنہ ہی آپ اس طرح سے چوہدری بن سکتے ہیں –

جس پر ترجمان پنجاب حکومت نے لکھا تھا کہ اگر میراثی تمہارے جیسا "اللہ بچائے ایسی چودھراہٹ سے”


ترجمان پنجاب حکومت کے اس ٹویٹ کے جواب میں معروف اداکار میزبان اور مصنف واسع چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ اور اگر ترجمان آپ کے جیسا تو لعنت ایسی ترجمانی پر-

یہ اس حکومت کے ریلو کٹے ترجمان ہیں ان کی واحد خاصیت بد تمیزی ہے منیب فاروق کا ترجمان پنجاب حکومت پر تنقید

میراثی ہمیشہ میراثی ہی رہے گا ترجمان پنجاب حکومت عثمان سعید بسرا کا معروف کامیڈین اداکار پر طنز

ترجمان پنجاب حکومت عثمان سعید بسرا کے طنزیہ ٹویٹ پر علی ظفر کا کرارا جواب

ترجمان حکومت پنجاب کا کامیڈین اداکارکو میراثی کہنے پر جرنلسٹ مدیحہ عابد اور عمر قریشی کا شدید ردعمل

Shares: