اداکار و میزبان واسع چوہدری جو کہ مذاق رات کے نام سے دنیا ٹی وی پر ایک شو کررہے تھے ، کئی سال تک یہ شو کرنے کے بعد انہوں نے اور انکی اس شو کی پوری ٹیم نے پروگرام چھوڑ دیا ہے اور اس سے بھی ایک بہترین آفر پر سماء ٹی وی میں چلے گئے ہیں. کہا جا رہا ہے کہ واسع چوہدری اپنی ٹیم کے ہمراہ جلد سماء ٹی وی چینل سے مزاحیہ پروگرام کا آغاز کریں گے۔ واسع چوہدری کے ساتھ افتخار ٹھاکر، قیصر پیا اور اکرم اداس بھی ہوں گے . واسع چوہدری نے مذاق رات پروگرام کو بہت اچھے سے ہوسٹ کیا. ان سے پہلے اس شو کو نعمان اعجاز ہوسٹ کررہے تھے. نعمان اعجاز نے بھی پروگرام اچھی طرح ہوسٹ کیا لیکن ان کا انداز شاید شائقین کو بہت نہ بھایا.

”واسع چوہدری اس شو کے ہوسٹ کے طور پر بہت فٹ بیٹھے” ، واسع کی میزبانی کا انداز نہایت ہی زبردست ہے ، یہی وجہ ہے کہ ان کو انکی پوری ٹیم کے ساتھ ہی سماء ٹی وی پر بلا لیا گیا ہے. ، اب دیکھنا یہ ہے کہ واسع چوہدری مذاق رات سے کتنا مختلف پروگرام کرتے ہیں اور شائقین ان کے نئے انداز کو کتنا پسند کرتے ہیں.

ایشوریا کے لئے جنگ لڑی اور اس نے مجھے امیچور کہہ دیا ویویک اوبرائے

ہیجڑے کا کردار سہیل احمد سے بہتر کوئی نہیں کر سکتا نادیہ خان

ایشا کے ہوتے ہوئے مجھے کسی بائونسر کی ضرور نہیں ہوتی ہیما مالنی

Shares: