ویڈیو سیکنڈل، لاہور ہائیکورٹ میں انتظامی کمیٹی کا اجلاس شروع
جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو اسکینڈل معاملہ،لاہور ہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیا
جج ارشد ملک ویڈیو سیکنڈل، لاہور ہائیکورٹ میں ہو گا آج اہم اجلاس
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس کی صدارت چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سردار محمد شمیم کر رہے ہیں ،اجلاس میں جج ارشد ملک کے ویڈیواسکینڈل کا جائزہ لیا جارہاہے ،جسٹس مامون الرشید، جسٹس قاسم خان، جسٹس مظاہرعلی اکبر، جسٹس امین الدین، جسٹس امیر بھٹی اور جسٹس شہزاد احمد بھی اجلاس میں شریک ہیں.
جج ارشد ملک ویڈیو کیس، مریم نواز نے ایف آئی اے کو کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران
واضح رہے کہ احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کی ویڈیو کے حوالہ سے دائر درخواستوں کے فیصلے میں کہا ہے کہ متعلقہ ویڈیو اور اس کے اثرات سے متعلق یہ موقع نہیں کہ عدالت مداخلت کرے ،جج ارشد ملک ویڈیواسکینڈل کیس کافیصلہ 15 پیراپرمشتمل ہے ،
فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ ویڈیو سے متعلق فوجداری اپیل اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیرسماعت ہے،ایف آئی اے پہلے ہی اس کیس کی تحقیقات کررہی ہے ،بالخصوص متعلقہ ویڈیو کاتعلق اسلام آباد میں زیر التوا اپیل سے ہے.
دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا تھا کہ ارشد ملک کے کردارسے ججوں کے سرشرم سے جھک گئے ، عجیب جج ہیں فیصلے کے بعد مجرمان کے گھر چلے جاتے ہیں،پھرمجرم کے بیٹے سے ملنے مدینہ منورہ جاتے ہیں،ارشد ملک کے کردارسے متعلق بہت سی باتیں دیکھنے والی ہیں،
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے جج ارشد ملک کی ویڈیو جاری کی تھی جس کے بعد احتساب عدالت کے جج کی خدمات دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئیں، جج ارشد ملک نے حلف نامے میں ویڈیو کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ مجھے دھمکیاں دی گئیں اور بلیک میل کرنے کی کوشش کی.