وینہ ملک اور ہربھجن سنگھ کی ٹویٹر پر مصالحے دار تکرار

0
75

پاکستانی اداکارہ و میزبان وینا ملک اور بھارتی کرکٹر ہر بھجن سنگھ نے ٹویٹر پر ایک دوسرے کو آڑے ہاتھوں لے لیا.

وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ میں کی جانے والی تقریر پر ہربھجن نے طنزیہ ٹویٹ کیا جس کو وینا ملک نے ایسا کرارا جواب دیا کہ ہربھجن آگے بول نہ پائے.

وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ کی تقریر پر پوری دنیا تو سراہ رہی ہے لیکن بھارتیوں کو یہ بات کہاں ہضم ہوتی ہے. ان میں سے ایک بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ بھی ہیں جنہوں نے وزیراعظم کی تقریر کو بغیر سنے ان پر تنقید کرنا شروع کردی اور ٹوئٹر پر لکھا کہ عمران خان نے اپنی تقریر میں ’’بلڈ باتھ‘‘اور ’’آخری سانس تک لڑیں گے‘‘کے الفاظ استعمال کیے ان کے یہ الفاظ دونوں قوموں کے درمیان نفرت کو بڑھاوا دیں گے۔ بطور اسپورٹس پرسن میں امید کررہا تھا کہ وہ امن کی تشہیر کریں گے۔

بنا تقریر سنے اس ردعمل پر وینا ملک نے جواب دیا کہ ہمارے وزیراعضم نے امن کہ ہی بات کی ہے. آپ کو انگریزی سمجھ نہیں آتی کیا؟

وینا ملک کے اس کرارے جواب پر کے ہربھجن سنگھ کے پاس کوئی جواب نہ تھا تو وہ وینا ملک کی انگریزی میں لکھے گئے ایک لفظ کی غلطی کو پکڑ کر بیٹھ گئے اور کہا لو جی دیکھو یہ انگریجی ان کی،  اگلی بار  انگریزی میں کچھ بھی پوسٹ کرنے سے پہلے اسے ایک بار پڑھ لیں۔

وینا ملک بھی کہاں خاموش رہنے والی تھی. ان کے گزشتہ ٹویٹس میں سے غلطیاں نکال کر سامنے رکھ دی اور کہا کہ آرام سے چائے ملاہضہ فرمائیے.

Leave a reply